BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

کویت کا پاکستان میں اسٹریٹجک آئل ذخائر منصوبوں کے جائزے پر اتفاق

  • وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے منگل کو پاکستان میں تعینات ریاستِ کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسم المطیری سے ملاقات کی
شائع اپ ڈیٹ

کویت نے منگل کے روز پاکستان میں اسٹریٹجک آئل ذخائر کی تعمیر کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا، جس سے دونوں ممالک کو باہمی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے منگل کو پاکستان میں تعینات ریاستِ کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسم المطیری سے ملاقات کی۔ یہ بات ایک سرکاری بیان میں بتائی گئی۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال، توانائی کے شعبے میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ پیٹرولیم نے حکومتِ کویت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ڈیزل کی فراہمی لے کر آنے والے جہاز خیرپور کی محفوظ روانگی کو یقینی بنانے میں کویت نے بروقت سہولت اور تعاون فراہم کیا۔

بیان کے مطابق وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے بعد خصوصی منظوریوں کے تحت یہ جہاز تقریباً 45 ہزار ٹن ڈیزل اور 10 ہزار ٹن جیٹ فیول لے کر کویت سے پاکستان پہنچا۔

علی پرویز ملک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے، جبکہ جاری تنازع کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان کی مشترکہ کوششوں سے خیرپور بحفاظت پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہوا، جس سے ایندھن کی سپلائی کا تسلسل برقرار رکھنے اور قومی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملی۔

دوسری جانب کویتی سفیر ناصر المطیری نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کویت پاکستان کو امن کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ذمہ دارانہ مؤقف کے ذریعے خود کو ثابت کیا ہے اور اب عالمی برادری میں پاکستان کو ایک نئے اور بلند مقام سے دیکھا جا رہا ہے۔

دونوں فریقوں نے پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں، خصوصاً ریفائننگ سیکٹر میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments

200 حروف