BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پینتھر ٹائرز کا 3.5 میگاواٹ کا سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

  • خریداری کا عمل شروع ہوچکا، تنصیب کا کام فی الوقت جاری ہے ، نوٹس
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں ٹائر بنانے والی کمپنی پینتھر ٹائرز لمیٹڈ نے اپنی مینوفیکچرنگ فیسیلٹی (کارخانے) میں 3.5 میگاواٹ کا سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پینتھر ٹائرز لمیٹڈ نے 3.5 میگاواٹ کے سولر پاور سسٹم کی تنصیب کا ٹھیکہ شمسی توانائی کے حل فراہم کرنے والے ایک مستحکم اور معروف ادارے کو دے دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق خریداری کا عمل شروع ہوچکا اور تنصیب کا کام فی الوقت جاری ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل اور فعال ہونے کے بعد ادارے کی شمسی توانائی کی مجموعی صلاحیت بڑھ کر 6 میگاواٹ ہو جائے گی جس میں پہلے سے موجود 2.5 میگاواٹ کا سولر پاور سسٹم بھی شامل ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے توانائی اخراجات میں کمی آئے گی اور صاف و قابلِ تجدید توانائی کے استعمال میں اضافے سے لاگت کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔

منصوبے کی اہم تفصیلات شیئر کرتے ہوئے پینتھر ٹائرز نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں ہواوے انورٹرز کے ساتھ جنکو کے 720 واٹ کے انتہائی فعال سولر پینلز کی تنصیب شامل ہے۔

کمپنی کے مطابق منصوبے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ تقریباً 4700 میٹرک ٹن کمی واقع ہوگی جو ماحولیاتی لحاظ سے تقریباً 220,000 درخت لگانے کے برابر ہے۔

تقریباً 22 کروڑ 40 لاکھ آبادی پر مشتمل یہ جنوبی ایشیائی ملک درآمدی تیل اور ایل این جی پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے جس کی وجہ سے یہ عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے سامنے انتہائی غیر محفوظ ہے۔

ایران جنگ کے نتیجے میں ایندھن کی قلت اور آبنائے ہرمز کی بندش نے حکومت کو متبادل توانائی کے ذرائع تلاش کرنے پر مجبور کردیا ہے جبکہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے دفتر کے اوقات کار میں کمی جیسے کفایت شعاری کے اقدامات بھی متعارف کرائے جارہے ہیں۔

گزشتہ برس پینتھر ٹائرز نے اپنی مینوفیکچرنگ فیسیلٹی میں 2.5 میگاواٹ کا سولر پاور سسٹم فعال کیا تھا۔

Comments

200 حروف