BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

مغربی بنگال، فائرنگ سے بی جے پی رہنما کا قریبی ساتھی ہلاک

  • 41 سالہ چندرناتھ راتھ، جو مغربی بنگال میں بی جے پی کے سربراہ سویندو ادھیکاری کے قریبی ساتھی تھے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے حکمراں ہندو قوم پرست جماعت کے ایک سیاسی معاون کو گھات لگا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ حالیہ ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بڑی فتح کے چند دن بعد پیش آیا۔

41 سالہ چندرناتھ راتھ، جو مغربی بنگال میں بی جے پی کے سربراہ سویندو ادھیکاری کے قریبی ساتھی تھے، بدھ کی رات کولکتہ کے قریب اپنے گھر کے نزدیک فائرنگ میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس چیف سدھ ناتھ گپتا نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور تقریباً ایک درجن گولیاں چلائیں، جن میں سے متعدد گولیاں سینے میں لگیں۔ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور ان کی گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق راتھ کو اسپتال لانے سے قبل ہی مردہ قرار دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد ریاست میں انتخابات کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم پانچ ہو گئی ہے۔

بی جے پی نے اسے منصوبہ بند قتل قرار دیتے ہوئے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام عائد کیا ہے، تاہم ٹی ایم سی نے اس میں کسی بھی کردار کی تردید کی ہے اور بی جے پی پر اپنے کارکنان کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔

یہ واقعہ ریاست میں سیاسی کشیدگی کو مزید بڑھا رہا ہے۔ بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے کے روز اپنی حکومت کی حلف برداری کرے گی۔

Comments

Comments are closed.