BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

فیفا ورلڈ کپ نشریاتی بحران کا شکار، بھارتی کمپنی کی محض 20 ملین ڈالرز کی پیشکش، چین کے ساتھ بھی کوئی معاہدہ نہ ہو سکا

  • 2022 کے ورلڈ کپ کے حقوق انڈین کمپنی ریلائنس نے 60 ملین ڈالرز میں حاصل کیے تھے
شائع اپ ڈیٹ

دنیا کے دو گنجان آباد ترین ممالک بھارت اور چین کے کروڑوں فٹ بال شائقین اگلے ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے محروم رہ سکتے ہیں۔ نشریاتی حقوق پر جاری تعطل کے باعث تاحال کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مکیش امبانی کی ’ریلائنس ڈزنی‘ جائنٹ وینچر نے 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے محض 20 ملین ڈالرز کی پیشکش کی ہے، جو فیفا کے مطالبے سے کہیں کم ہے۔ یاد رہے کہ 2022 کے ورلڈ کپ کے حقوق ریلائنس نے 60 ملین ڈالرز میں حاصل کیے تھے، تاہم اس بار امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے وقت کے فرق (میچوں کا آدھی رات کو ہونا) اور اشتہارات کی مد میں آمدن کی کمی کو جواز بنا کر انتہائی کم بولی لگائی گئی ہے۔ سونی نے بھی معاشی طور پر سود مند نہ ہونے کی بنا پر اس دوڑ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

دوسری جانب چین، جو عالمی ڈیجیٹل ویورشپ کا تقریباً 50 فیصد حصہ رکھتا ہے وہاں سے بھی اب تک کسی معاہدے کا اعلان نہیں ہوا۔ ماضی میں چینی سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی ہفتوں پہلے تشہیری مہم شروع کر دیتا تھا لیکن اس بار محض پانچ ہفتے باقی رہنے کے باوجود صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے۔ ماہرین کے مطابق ایرانی جنگ سے جڑے اثرات اور اشتہارات کی مارکیٹ میں مندی نے کمپنیوں کو بڑی سرمایہ کاری سے روک دیا ہے، جس کے باعث فیفا کو اربوں ناظرین کھونے کا خطرہ درپیش ہے۔

Comments

200 حروف