BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

آلٹرن انرجی کا حکومت پاکستان اور سی پی پی اے کے ساتھ اہم معاہدے ختم کرنے کا اعلان

  • گزشتہ سال کمپنی نے سی پی پی اے-جی کو پاور پرچیز ایگریمنٹ کی قبل از وقت منسوخی کیلئے درخواست دی تھی
شائع اپ ڈیٹ

آلٹرن انرجی لمیٹڈ (اے ای ایل) جو کہ راؤچ (پاکستان) پاور لمیٹڈ (آر پی پی ایل) کی پیرنٹ کمپنی ہے نے حکومتِ پاکستان اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گارنٹی) لمیٹڈ (سی پی پی اے - جی) کے ساتھ ٹرمینیشن ایگریمنٹ پر دستخط کردیے ہیں۔

لسٹڈ کمپنی نے پیر کو اسٹاک ایکسچینج کو جاری اپنے نوٹس میں بتایا کہ ٹرمینیشن ایگریمنٹ کے تحت حکومتِ پاکستان کے ساتھ طے شدہ امپلیمنٹیشن ایگریمنٹ، حکومت کی جانب سے فراہم کردہ گارنٹی اور سی پی پی اے-جی کے ساتھ کیا گیا پاور پرچیز ایگریمنٹ ختم ہوگئے ہیں۔

گزشتہ سال آلٹرن انرجی نے سی پی پی اے-جی کو پاور پرچیز ایگریمنٹ کی قبل از وقت منسوخی کیلئے درخواست دی تھی۔ یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا کہ گزشتہ کئی برسوں سے آف ٹیکر کی جانب سے ڈسپیچ کی طلب نہ ہونے کے باعث کمپنی کو مسلسل آپریشنل نقصانات کا سامنا رہا۔

مزید برآں آلٹرن انرجی نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ساتھ بھی 30 اپریل 2026 کو ایک ٹرمینیشن ایگریمنٹ پر دستخط کیے ہیں۔ نوٹس کے مطابق اس کے نتیجے میں اے ای ایل اور ایس این جی پی ایل کے درمیان گیس کی فراہمی کا معاہدہ بھی ختم ہو گیا ہے۔

آلٹرن انرجی لمیٹڈ پاکستان میں کمپنیز آرڈیننس 1984 (جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 ہے) کے تحت حصص کی بنیاد پر ایک لسٹڈ پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہوئی۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمی گیس سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تعمیر، ملکیت، اسے چلانا اور اس کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی بجلی کے شعبے میں کام کرنے والی دیگر کمپنیوں میں براہِ راست اور بالواسطہ سرمایہ کاری بھی رکھتی ہے۔

Comments

200 حروف