پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست، زلمی کا دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی 56 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ عبدالصمد 48 رنز بنا کر آؤٹ پویلین لوٹے۔
دیگر بلے بازوں میں کوشل مینڈس 9، محمد حارث 6، مائیکل بریسویل 4 اور کپتان بابر اعظم 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حنین شاہ اور عاکف جاوید نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کپتان مارنس لبوشین 20، حسان خان 12، معاذ صداقت 11،حنین شاہ 9، عثمان خان 8، عاکف جاوید 5، عرفان خان 1، کوشل پریرا 1، اور گلین میکسویل 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 4 اور ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سفیان مقیم اور محمد باسط نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔


Comments