BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

نیٹو کا امریکا کے جرمنی میں فوجی کمی کے فیصلے کا جائزہ، وضاحت کے لیے رابطے جاری

  • 'یہ ایڈجسٹمنٹ یورپ کے دفاع میں مزید سرمایہ کاری جاری رکھنے کی ضرورت کو واضح کرتی ہے۔' نیٹو کا ردعمل
شائع اپ ڈیٹ

نیٹو نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مل کر اس فیصلے کو سمجھنے اور اس کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے باہمی مشاورت میں مصروف ہے، جس کے تحت واشنگٹن نے جرمنی میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں 5 ہزار کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد سامنے آئی ہے۔

یہ امریکی اقدام اس وقت سامنے آیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز پر ایک بار پھر تنقید کی۔ مرز نے پیر کے روز کہا تھا کہ ایران مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں واشنگٹن کو ”ہومیلیئیٹنگ“ (ذلت آمیز صورتحال) کا سامنا کروا رہا ہے۔

نیٹو کی ترجمان ایلیسن ہارٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ ”ہم امریکہ کے ساتھ مل کر جرمنی میں فوجی تعیناتی سے متعلق اس کے فیصلے کی تفصیلات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی اس بات کو واضح کرتی ہے کہ یورپ کو اپنے دفاعی شعبے میں مزید سرمایہ کاری جاری رکھنی چاہیے اور مشترکہ سلامتی کی ذمہ داری میں زیادہ حصہ لینا ہوگا۔ ان کے مطابق اس سمت میں پہلے ہی پیش رفت ہو رہی ہے، خاص طور پر اس کے بعد جب اتحادی ممالک نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 5 فیصد دفاع پر خرچ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ہمیں اپنی دفاعی صلاحیت اور ڈیٹرنس فراہم کرنے کی اہلیت پر مکمل اعتماد ہے، کیونکہ ایک مضبوط یورپ اور مضبوط نیٹو کی جانب یہ پیش رفت بدستور جاری ہے۔“

Comments

200 حروف