BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاسپورٹ کے حصول میں آسانی : پروسیسنگ کا وقت کم اور ڈیجیٹل نظام رائج کرنے کا فیصلہ

  • نقدی کی صورت میں ادائیگیوں کا خاتمہ ایجنٹ مافیا کی بیخ کنی میں مددگار ثابت ہوگا، وزیر داخلہ محسن نقوی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کے لیے پاسپورٹ کی تیاری کے وقت میں کمی اور پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس(ڈیجیٹل ادائیگی) نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلے جمعرات کو محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں کیے گئے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق نارمل پاسپورٹ کی تیاری کا وقت 21 دن سے کم کرکے 14 دن کر دیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اگلے 15 دنوں کے اندر پاسپورٹ دفاتر میں مکمل طور پر کیش لیس نظام رائج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نقدی کی صورت میں ادائیگیوں کے خاتمے سے ایجنٹ مافیا کی بیخ کنی ہوگی اور عوام کو سہولت ملے گی۔

اجلاس میں بزنس پاسپورٹ کے اجراء پر کام تیز کرنے اور پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ بہتر خدمات کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کو پاسپورٹ کے پورے نظام کی نگرانی کے لیے ”شیکرا“ نامی جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم لانچ کیا گیا تھا۔ ’سیکیور ہائبرڈ انٹیلیجنس فار نالج بیسڈ رسپانس اینالیٹکس‘ نامی یہ سسٹم درخواست سے لے کر پاسپورٹ کی پرنٹنگ اور ڈیلیوری تک، چوبیس گھنٹے مکمل نگرانی فراہم کرتا ہے، جو محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

Comments

200 حروف