BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
پاکستان

پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، چین میں باقاعدہ کمیشننگ

پاکستان اپنی خود مختاری کا دفاع کرنے، اپنے بحری مفادات کے تحفظ اور اپنی معاشی شہ رگ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، آصف علی زرداری
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نیوی کے میڈیا ونگ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے جمعرات کو اپنی پہلی ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور کو بیڑے میں شامل (کمیشن) کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب چین کے شہر سانیا میں منعقد ہوئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور پاک بحریہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے اعلیٰ حکام بھی وہاں موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے ہنگور کلاس آبدوز کی شمولیت کو پاک بحریہ کی جدید کاری میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا اور ایک مضبوط، متوازن اور قابلِ اعتماد دفاعی پوزیشن برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری کا دفاع کرنے، اپنے بحری مفادات کے تحفظ اور اپنی معاشی شہ رگ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

نیول چیف نے کلیدی بحری گزرگاہوں پر عالمی تجارت اور توانائی کی حفاظت کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کیا اور جدید ترین بحری صلاحیتوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مستحکم اور قواعد پر مبنی بحری نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس بحری افواج ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید ہتھیاروں، سینسرز اور ایئر انڈیپینڈنٹ پروپلشن سے لیس یہ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں بحری نظم و ضبط اور استحکام برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آبدوزیں دشمن کو جارحیت سے باز رکھنے اور بحیرہ عرب سمیت بحر ہند کے وسیع خطے میں رابطے کی اہم بحری گزرگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم ترین کردار ادا کریں گی۔

Comments

200 حروف