BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.49%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 61.98 Decreased By ▼ -0.06 (-0.1%)
BIPL 28.65 Increased By ▲ 0.62 (2.21%)
BOP 36.90 Increased By ▲ 0.13 (0.35%)
CNERGY 8.32 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
DFML 20.66 Increased By ▲ 0.73 (3.66%)
DGKC 227.20 Increased By ▲ 0.27 (0.12%)
FABL 101.75 Increased By ▲ 1.57 (1.57%)
FCCL 58.70 Increased By ▲ 0.09 (0.15%)
FFL 18.08 Increased By ▲ 0.14 (0.78%)
GGL 26.40 Increased By ▲ 1.20 (4.76%)
HBL 306.00 Increased By ▲ 0.36 (0.12%)
HUBC 233.72 Increased By ▲ 1.17 (0.5%)
HUMNL 11.31 Decreased By ▼ -0.11 (-0.96%)
KEL 8.26 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
LOTCHEM 29.46 Increased By ▲ 0.99 (3.48%)
MLCF 107.69 Decreased By ▼ -0.60 (-0.55%)
OGDC 345.69 Increased By ▲ 6.59 (1.94%)
PAEL 45.54 Increased By ▲ 0.19 (0.42%)
PIBTL 18.87 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
PIOC 284.64 Increased By ▲ 1.07 (0.38%)
PPL 248.61 Increased By ▲ 2.66 (1.08%)
PRL 36.30 Increased By ▲ 0.22 (0.61%)
SNGP 119.00 Increased By ▲ 0.30 (0.25%)
SSGC 31.43 Decreased By ▼ -0.24 (-0.76%)
TELE 9.23 Decreased By ▼ -0.04 (-0.43%)
TPLP 11.60 Increased By ▲ 0.37 (3.29%)
TRG 67.40 Decreased By ▼ -0.44 (-0.65%)
UNITY 10.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.91%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کھیل

آئی پی ایل: پنجاب کنگز کو پہلی شکست، بولنگ میں خامیوں کا انکشاف

  • راجستھان رائلز کے خلاف چھ وکٹوں سے ہونے والی یہ ناکامی آٹھ میچوں میں پنجاب کی پہلی شکست تھی، تاہم وہ 13 پوائنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں کی لیگ میں اب بھی سرفہرست ہیں
شائع اپ ڈیٹ

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آغاز میں ناقابلِ شکست رہنے والی پنجاب کنگز کا فاتحانہ سفر تھم گیا۔ منگل کو راجستھان رائلز کے خلاف 6 وکٹوں سے ناکامی پنجاب کی 8 میچوں میں پہلی شکست تھی۔ اگرچہ پنجاب 13 پوائنٹس کے ساتھ تاحال ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے لیکن اس میچ نے ان کے بولنگ یونٹ کی قلعی کھول دی۔

پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 222 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا لیکن ارشدیپ سنگھ، لوکی فرگوسن اور مارکو جانسن پر مشتمل پیس اٹیک اس کا دفاع نہ کر سکا۔ راجستھان کے ڈونووان فریرا (52) اور شبھم دوبے (31) نے برق رفتار شراکت داری کے ذریعے ہدف 4 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔

کپتان شریاس ایر نے اعتراف کیا کہ بولنگ پلان پر عمل درآمد میں کوتاہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹرز کے لیے سازگار حالات میں بولرز کے لیے ہدف کا دفاع کرنا ایک مشکل چیلنج بن چکا ہے۔ تاہم بولنگ کوچ جیمز ہوپس نے اسے رئیلٹی چیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ سیزن کی صرف پہلی ہار ہے اور ٹیم اب بھی مضبوط پوزیشن میں ہے۔

Comments

200 حروف