BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

ایران امریکہ مذاکرات میں تعطل، سونے کی قیمتیں مستحکم

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,693.04 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں منگل کے روز سونے کی قیمتیں تقریباً مستحکم رہیں کیونکہ سرمایہ کار امریکہ اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات کے حوالے سے مزید وضاحت کے منتظر ہیں، جبکہ اس ہفتے اہم مرکزی بینکوں کے فیصلے بھی زیرِ غور ہیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,693.04 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی، جبکہ جون کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.3 فیصد بڑھ کر 4,707.80 ڈالر تک پہنچ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ ایران کی نئی تجویز پر غور کیا، تاہم ایک امریکی عہدیدار کے مطابق وہ اس تجویز سے ناخوش ہیں کیونکہ اس میں ایران کے جوہری پروگرام کا واضح ذکر شامل نہیں تھا۔ اسی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی برقرار ہے اور توانائی کی ترسیل بھی متاثر ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور مرکزی بینکوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سونے کی قیمتوں میں سالانہ اوسط اضافہ متوقع ہے۔ ایک سروے کے مطابق سرمایہ کار مہنگائی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھ رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ کے فیڈرل ریزرو کی جانب سے بدھ کے روز شرح سود کو برقرار رکھنے کا امکان ہے، جبکہ جاپان کے مرکزی بینک، یورپی مرکزی بینک اور بینک آف انگلینڈ کے فیصلے بھی اس ہفتے متوقع ہیں۔

چاندی کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 75.91 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.7 فیصد بڑھ کر 1,997.22 ڈالر جبکہ پیلاڈیم مستحکم رہتے ہوئے 1,476.47 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔

Comments

200 حروف