BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

تیسری سہ ماہی: حبکو کے منافع میں 3 فیصد کمی ریکارڈ

  • فی حصص آمدنی کم ہو کر 8.33 روپے رہ گئی
شائع اپ ڈیٹ

کم آمدنی اور بھاری ٹیکسز کے بوجھ کے باعث حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) کے منافع میں 31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران تقریباً 3 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کا منافع 12.13 ارب روپے رہا۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس کے مطابق کمپنی نے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں مجموعی بنیادوں پر 12.48 ارب روپے کا منافع ریکارڈ کیا تھا۔

نتیجتاً زیرِ بحث مدت کے دوران فی حصص آمدنی کم ہو کر 8.33 روپے رہ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 8.51 روپے تھی۔

کمپنی نے 31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے لیے 5 روپے فی حصص (50 فیصد) عبوری نقدی منافع کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلے سے ادا شدہ 10 روپے فی حصص (100 فیصد) کے عبوری منافع کے علاوہ ہے۔

مجموعی بنیادوں پر اس آئی پی پی کی صارفین کے ساتھ کنٹریکٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی مالی سال 2026 کی تیسری سہ ماہی میں تقریباً 4 فیصد کمی کے ساتھ 16.5 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال 17.1 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

مالی سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی کی لاگت 2 فیصد کمی کے ساتھ 9.86 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 10.08 ارب روپے تھی۔

نتیجتاً حبکو کا مجموعی منافع 5 فیصد کمی کے ساتھ 6.6 ارب روپے رہا۔ یہ مالی سال 2026 کی تیسری سہ ماہی میں 40.1 فیصد پرافٹ مارجن بنتا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 40.9 فیصد تھا۔

دریں اثنا کمپنی کی دیگر آمدنی میں تقریباً 146 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے 1.61 ارب روپے کے مقابلے میں اس سہ ماہی میں 3.96 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

بجلی پیدا کرنے والی اس کمپنی کا آپریٹنگ منافع مالی سال 2026 کی تیسری سہ ماہی میں 18 فیصد اضافے کے ساتھ 9.85 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2026 کی تیسری سہ ماہی میں حبکوکی مالیاتی لاگت کم ہو کر 2.1 ارب روپے رہ گئی جو 28 فیصد سے زائد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

دوسری جانب حبکو نے اپنی ذیلی اور اشتراکی کمپنیوں کے منافع میں حصے کے طور پر 11 ارب روپے کمائے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

ٹیکس کی ادائیگی سے قبل کمپنی کا منافع 18.8 ارب روپے رہا جس میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تاہم اس آئی پی پی نے مالی سال 2026 کی تیسری سہ ماہی میں 6.7 ارب ٹیکس ادا کیا جو کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 127 فیصد زیادہ ہے۔

Comments

200 حروف