BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پی ٹی سی ایل کو پہلی سہ ماہی میں 3.1 ارب منافع، مئی سے فائیو جی لانچ کا اعلان

  • کمپنی گزشتہ برسوں کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر مشکلات کا شکار رہی ہے، حاتم بامطرف
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) گروپ نے رواں سال جنوری تا مارچ 3.1 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جبکہ کمپنی نے آئندہ ماہ سے باضابطہ طور پر فائیو جی سروسز لانچ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پی ٹی سی ایل اور یوفون کے سی ای او حاتم بامطرف نے 2026 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں جنوری تا مارچ 2026 پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی میں 58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 3.1 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کرکے منافع بخش کمپنیوں میں شاندار واپسی کی ہے۔

حاتم بامطرف نے اعتراف کیا کہ کمپنی گزشتہ برسوں کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر مشکلات کا شکار رہی ہے۔ جنوری 2026 سے ٹیلی نار پاکستان کے مالیاتی نتائج کو پی ٹی سی ایل گروپ میں شامل کرلیا گیا ہے جس نے فکسڈ براڈ بینڈ، انٹرپرائز، ہول سیل اور موبائل سروسز میں پائیدار ترقی کو سہارا دیا ہے۔

پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیلی نار پاکستان کی شمولیت سے مجموعی آپریٹنگ منافع میں 564 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا اور پی ٹی سی ایل گروپ نے 3.1 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔ یہ کارکردگی 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ہونے والے 4 ارب روپے کے خالص نقصان کے مقابلے میں ایک نمایاں بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔

ٹیلی کام سیکٹر کے ریگولیٹر کے طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) اور ٹیلی نار پاکستان کے مجوزہ انضمام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، عملی انضمام اپنے آخری مراحل میں ہے اور اب صرف چند قانونی ضابطوں کی تکمیل باقی ہے۔

اگرچہ 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پی ٹی سی ایل کمپنی کی آمدنی میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا آپریٹنگ منافع 4.6 ارب روپے رہا، تاہم اس سہ ماہی کے لیے خالص منافع 0.9 ارب روپے رہا۔ اس سے قبل پی ٹی سی ایل نے 2021 میں منافع کمایا تھا۔

حاتم بامطرف نے کہا کہ کمپنی پائیدار ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔

پریذنٹیشن کے دوران مطلع کیا گیا کہ یوفون مئی کے مہینے سے فائیو جی سروس لانچ کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ اس کے لیے پی ٹی اے سے کمرشل لائسنس حاصل کر لیا گیا ہے۔

اسی دوران پی ٹی سی ایل گروپ کے چیف فنانس آفیسر (سی ایف او) ندیم خان نے کہا کہ ایران جنگ کے اثرات 2026 کی دوسری سہ ماہی (اپریل سے شروع ہونے والی) میں واضح طور پر نظر آئیں گے جو بلند شرحِ سود اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی صورت میں ہوں گے۔

ندیم خان نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس کے اثرات کا انحصار تنازع کے خاتمے پر ہے اور کمپنی کے پاس ان مالیاتی جھٹکوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے منصوبے موجود ہیں۔

پی ٹی سی ایل گروپ کے ایک اور شعبے یوبینک نے 5.8 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی اور اس کے خالص منافع میں گزشتہ مدت کے مقابلے میں نمایاں بہتری آئی جو بینکنگ آپریشنز میں ایک مضبوط بحالی کی نشاندہی ہے۔

اس مدت کے دوران پی ٹی اے نے پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ اور ٹیلی نار پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مجوزہ انضمام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس انضمام کو متعلقہ قوانین کے مطابق ایک باضابطہ اسکیم آف ارینجمنٹ کے تحت نافذ کیا جائے گا۔ ٹیلی نار پاکستان کے کنٹرول کی تبدیلی کا عمل 31 دسمبر 2025 کو مکمل ہوا جس کے بعد ٹیلی نار پاکستان اور اس کا انفرااسٹرکچر مکمل طور پر پی ٹی سی ایل کی ملکیت میں آگیا ہے، اسی بنیاد پر پی ٹی سی ایل نے 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران انضمام کی منصوبہ بندی کو آگے بڑھایا ۔ اس یکجائی کا مقصد ایک مضبوط اور زیادہ فعال ٹیلی کام پلیٹ فارم بنانا ہے جو ملک گیر کوریج، بہتر معیارِ سروس اور صارفین کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ پی ٹی سی ایل کو پاکستان کے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل اور کنیکٹیویٹی کے منظر نامے میں ایک نمایاں پلیئر کے طور پر مستحکم کر سکے۔ یکم جنوری 2026 سے ٹیلی نار پاکستان کے مالیاتی نتائج کو پی ٹی سی ایل گروپ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف