BR100 Decreased By (-0.55%)
BR30 Decreased By (-0.79%)
KSE100 Decreased By (-0.57%)
KSE30 Decreased By (-0.65%)
BAFL 55.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.8%)
BIPL 27.00 Increased By ▲ 0.23 (0.86%)
BOP 32.74 Decreased By ▼ -0.24 (-0.73%)
CNERGY 10.30 Increased By ▲ 0.20 (1.98%)
DFML 17.96 Increased By ▲ 0.24 (1.35%)
DGKC 196.77 Increased By ▲ 0.10 (0.05%)
FABL 98.75 Decreased By ▼ -0.23 (-0.23%)
FCCL 51.94 Increased By ▲ 0.69 (1.35%)
FFL 16.43 Increased By ▲ 0.25 (1.55%)
GGL 25.00 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 292.80 Decreased By ▼ -2.69 (-0.91%)
HUBC 215.00 Increased By ▲ 0.82 (0.38%)
HUMNL 10.39 Increased By ▲ 0.03 (0.29%)
KEL 7.17 Increased By ▲ 0.11 (1.56%)
LOTCHEM 27.10 Decreased By ▼ -2.02 (-6.94%)
MLCF 89.40 Increased By ▲ 0.58 (0.65%)
OGDC 311.50 Decreased By ▼ -0.45 (-0.14%)
PAEL 41.05 Increased By ▲ 0.06 (0.15%)
PIBTL 15.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
PIOC 282.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.3%)
PPL 212.60 Decreased By ▼ -0.06 (-0.03%)
PRL 53.51 Increased By ▲ 0.97 (1.85%)
SNGP 99.10 Decreased By ▼ -0.26 (-0.26%)
SSGC 24.89 Decreased By ▼ -0.21 (-0.84%)
TELE 8.34 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
TPLP 12.95 Decreased By ▼ -0.27 (-2.04%)
TRG 59.51 Increased By ▲ 2.62 (4.61%)
UNITY 9.98 Increased By ▲ 0.04 (0.4%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
مارکٹس

امریکہ ایران کشیدگی میں اضافہ، سونے کی قیمتیں گرگئیں

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,809.71 ڈالر فی اونس رہی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ڈالر کی مضبوطی اور مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیر کے روز سونے کی عالمی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور مہنگائی کے خدشات پھر سے بڑھ گئے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,809.71 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز (جون ڈیلیوری) 1 فیصد کمی کے بعد 4,829.40 ڈالر پر آ گئے۔ سونے کی قیمت دورانِ ٹریڈنگ 13 اپریل کے بعد اپنی کم ترین سطح تک بھی گر گئی۔

ماہرین کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کے کمزور پڑنے کے بعد مارکیٹ میں ایک بار پھر جنگی اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔ تجزیہ کار ایلیا سپیوک نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی توقعات کو بڑھا رہا ہے، جس کے نتیجے میں امریکی بانڈ ییلڈز اور ڈالر دونوں مضبوط ہو رہے ہیں۔

ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا جس کے باعث دیگر کرنسی رکھنے والوں کے لیے سونا مہنگا ہو گیا، جبکہ 10 سالہ امریکی ٹریژری ییلڈ بھی 0.5 فیصد بڑھی۔

ادھر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی ترسیل شدید متاثر ہے۔ امریکہ نے ایک ایرانی کارگو جہاز بھی قبضے میں لیا ہے جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ اسی دوران ایران نے امریکہ کے ساتھ دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں شرکت سے بھی انکار کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں آئندہ دنوں میں عالمی سیاسی صورتحال اور جنگ بندی مذاکرات کی پیش رفت پر منحصر رہیں گی۔ دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 80.36 ڈالر فی اونس رہی، پلاٹینم 2,103.38 ڈالر پر مستحکم رہا، اور پیلیڈیم 0.1 فیصد گر کر 1,556.45 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔

Comments

200 حروف