BR100 Increased By (0.84%)
BR30 Increased By (1.53%)
KSE100 Increased By (0.69%)
KSE30 Increased By (0.74%)
BAFL 55.89 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.35 Increased By ▲ 0.27 (1.12%)
BOP 28.87 Increased By ▲ 0.29 (1.01%)
CNERGY 12.91 Increased By ▲ 0.20 (1.57%)
DFML 15.95 Decreased By ▼ -0.15 (-0.93%)
DGKC 182.70 Increased By ▲ 1.09 (0.6%)
FABL 91.97 Increased By ▲ 0.37 (0.4%)
FCCL 52.17 Increased By ▲ 0.70 (1.36%)
FFL 14.13 Increased By ▲ 0.12 (0.86%)
GGL 20.37 Increased By ▲ 1.34 (7.04%)
HBL 289.00 Increased By ▲ 1.74 (0.61%)
HUBC 193.89 Increased By ▲ 2.38 (1.24%)
HUMNL 9.15 Increased By ▲ 0.03 (0.33%)
KEL 5.97 Increased By ▲ 0.03 (0.51%)
LOTCHEM 25.50 Decreased By ▼ -0.81 (-3.08%)
MLCF 90.88 Increased By ▲ 1.07 (1.19%)
OGDC 303.20 Increased By ▲ 3.46 (1.15%)
PAEL 34.40 Increased By ▲ 0.81 (2.41%)
PIBTL 13.80 Increased By ▲ 0.08 (0.58%)
PIOC 233.11 Increased By ▲ 2.05 (0.89%)
PPL 220.40 Increased By ▲ 2.93 (1.35%)
PRL 103.75 Increased By ▲ 4.56 (4.6%)
SNGP 90.50 Increased By ▲ 0.58 (0.65%)
SSGC 23.03 Increased By ▲ 0.41 (1.81%)
TELE 7.23 Increased By ▲ 0.18 (2.55%)
TPLP 11.93 Increased By ▲ 0.11 (0.93%)
TRG 56.42 Decreased By ▼ -0.13 (-0.23%)
UNITY 8.19 Decreased By ▼ -0.28 (-3.31%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کے دورے مکمل کرنے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے

  • وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں متوقع
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو سعودی عرب اور قطر کے سرکاری دورے مکمل کرنے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے۔ یہ تین ممالک پر مشتمل علاقائی دورہ پاکستان کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے، جبکہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے بحران کے خاتمے کے لیے بھی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو فروری میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد پیدا ہوا تھا۔

ترکیہ کی آمد پر وزیراعظم کا استقبال صوبہ انطالیہ کے گورنر حُلوسی شاہین نے کیا۔ پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور سینئر سفارتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم آفس (پی ایم او) کے مطابق وزیراعظم جمعہ کو 5ویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔

فورم کے دوران وزیراعظم ”لیڈرز پینل“ میں شرکت کر کے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ایونٹ کے موقع پر وزیراعظم کی صدر رجب طیب اردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعظم کے بین الاقوامی میڈیا کے ترجمان محمد مشرف زیدی پاکستانی وفد کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی حمایت اور علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے بین الاقوامی رابطہ کاری بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تھا، خصوصاً توانائی کی سپلائی چینز کے تسلسل کو یقینی بنانے کے حوالے سے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور انہیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بات کی، خصوصاً سلامتی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں، تاکہ شراکت داری مضبوط ہو اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں۔

Comments

Comments are closed.