BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، ایران امریکا مذاکرات سے آگاہ کیا

  • پاکستان اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، شہباز شریف، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت
شائع April 16, 2026 اپ ڈیٹ April 16, 2026 11:11am

وزیراعظم شہبازشریف نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی اور پاکستان کی ان امن کوششوں سے متعلق حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جن کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور حال ہی میں اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی مذاکرات کا دور منعقد ہوا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے مثالی تحمل کے مظاہرے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران میں ولی عہد کی قیادت مملکت اور اس سے باہر تمام امن پسند لوگوں کے لیے حوصلے اور طاقت کا باعث ہے۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو اسلام آ باد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات اور ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی پر منتج ہونے والی قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں ولی عہد نے وزیراعظم محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تعمیری کردار کی ستائش کی۔

دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت کی مخلصانہ تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تذویراتی دفاعی معاہدے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ایک منفرد تعلق قائم ہے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔


Comments

200 حروف