BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

سیف ٹیکسٹائل ملز کا 10 میگاواٹ کا سولر پاور سسٹم فعال، بجلی کے اخراجات میں بڑی کمی متوقع

  • اس اقدام کا مقصد نیشنل گرڈ پر انحصار کم کرنا اور پیداواری لاگت کو بہتر بنانا ہے، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی معروف یارن مینوفیکچرنگ کمپنی سیف ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے توانائی کے اخراجات میں کمی اور منافع بخش بنانے کے لیے 10 میگاواٹ کے سولر پاور سسٹم کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری ایک نوٹس میں کمپنی نے اس اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔ نوٹس کے مطابق سیف ٹیکسٹائل ملز نے خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں واقع گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ میں اپنی ملز پر 10 میگاواٹ کا سولر پاور پراجیکٹ کامیابی سے نصب اور فعال کر دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام توانائی کی بچت، اخراجات کو کم کرنے اور پائیدار آپریشنز کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ سولر پاور کی تنصیب سے کمپنی کا نیشنل گرڈ پر انحصار کم ہوگا اور بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے تحفظ ملے گا، جس کے نتیجے میں پیداواری لاگت کم ہوگی اور وقت کے ساتھ آپریٹنگ مارجنز میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ سیف ٹیکسٹائل نے گزشتہ سال 10 میگاواٹ کے اس سسٹم کی فراہمی اور تنصیب کے لیے اسکائی الیکٹرک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

کمپنی کے مطابق وہ آپریشنل کارکردگی اور شیئر ہولڈرز کے لیے طویل مدتی قدر میں اضافے کے لیے اقدامات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ یہ منصوبہ کاربن فوٹ پرنٹ میں کمی کے ذریعے ماحول دوست اور پائیدار طریقوں کے حوالے سے کمپنی کے عزم کا عکاس بھی ہے۔

سیف ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو 24 دسمبر 1989 کو پاکستان میں قائم کی گئی تھی۔ کمپنی کا بنیادی کام یارن (دھاگہ) کی تیاری اور فروخت ہے۔

پاکستان میں حالیہ عرصے میں متبادل توانائی خاص طور پر شمسی توانائی کی طرف منتقلی کے رجحان میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جو رہائشی اور تجارتی دونوں شعبوں میں یکساں مقبول ہو رہا ہے۔

Comments

200 حروف