BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

انڈونیشیا کے صدر تیل پر بات چیت کیلئے روس جائینگے

  • جکارتہ میں صدارتی دفتر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو تصدیق کی کہ صدر پرابوو اتوار کی شام روس کے لیے روانہ ہوں گے
شائع اپ ڈیٹ

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو اتوار کے روز روس کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے تیل اور توانائی کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔

جکارتہ میں صدارتی دفتر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو تصدیق کی کہ صدر پرابوو اتوار کی شام روس کے لیے روانہ ہوں گے۔

انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو کے مطابق تیل، جسے انہوں نے انڈونیشیا کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل قرار دیا، مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں عالمی جغرافیائی سیاست اور توانائی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر پرابوو نے حالیہ وقت میں جنوبی کوریا اور جاپان کا بھی سفر کیا تھا اور اپنے غیر ملکی دوروں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں مختلف ممالک جانا پڑتا ہے۔

انڈونیشیا، جہاں ایندھن پر بھاری سبسڈی دی جاتی ہے، تیل پیدا کرنے والا ملک ہونے کے باوجود نیٹ امپورٹر ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک کو دباؤ کا سامنا ہے۔

گزشتہ ماہ حکومت نے ایندھن کی راشننگ اور سرکاری ملازمین کے لیے ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کی پالیسی بھی متعارف کرائی تھی تاکہ توانائی کی بچت کی جا سکے۔

روس کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک انڈونیشیا کو تیل فروخت کرنے کے لیے تیار ہے۔

Comments

200 حروف