BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

بولنگ میں کیمرون گرین کی واپسی کولکتہ کی قسمت بدلنے میں ناکام

  • لکھنؤ نے سنسنی خیز مقابلے میں کولکتہ کو چوتھی شکست دے دی
شائع اپ ڈیٹ

کیمرون گرین کی بولنگ کریز پر واپسی کا شدت سے انتظار تو ختم ہو گیا لیکن آسٹریلوی آل راؤنڈر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ناکامیوں کا سلسلہ توڑنے میں مددگار ثابت نہ ہو سکے۔

کولکتہ نے گرین کو 2.77 ملین ڈالر کی خطیر رقم میں خرید کر آئی پی ایل کا مہنگا ترین غیر ملکی کھلاڑی بنایا تھا۔ کمر کی تکلیف سے بحالی کے باعث انہوں نے پہلے تین میچز صرف بطور بیٹر کھیلے تھے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف 32 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلنے کے بعد جب گرین بولنگ کے لیے آئے تو ایڈن گارڈنز کے تماشائیوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

گرین نے اپنے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر لکھنؤ کے کپتان رشبھ پنت کو آؤٹ کیا، تاہم اس اوور میں 12 رنز پڑنے پر انہیں اٹیک سے ہٹا دیا گیا۔جب وہ دوبارہ 19 ویں اوور میں آئے تو لکھنؤ کو فتح کے لیے 12 گیندوں پر 30 رنز درکار تھے لیکن مکل چوہدری نے ان کے اوور میں 16 رنز بٹور کر میچ لکھنؤ کی گرفت میں کر دیا۔ لکھنؤ نے آخری گیند پر میچ جیت کر دو بار کی چیمپئن کولکتہ کو چوتھے میچ میں بھی فتح سے محروم رکھا۔

کولکتہ کے بیٹر روومین پاول اب بھی پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کی تاریخ بتاتی ہے کہ وہی ٹیمیں جیتتی ہیں جو ٹورنامنٹ کے وسط یا آخری مراحل میں عروج پر ہوں۔ ابھی بہت سے میچز باقی ہیں اور ہماری قسمت ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔

Comments

200 حروف