BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

مارچ میں 3.8 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول، 16.5 فیصد اضافہ

  • جولائی تا مارچ ترسیلاتِ زر 8.2 فیصد اضافے کے ساتھ 30.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
شائع اپ ڈیٹ

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے مارچ 2026ء کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 3.8 ارب ڈالر موصول ہوئے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر ترسیلاتِ زر میں 16.5 فیصد اضافہ ہوا تاہم سالانہ بنیادوں پر اس میں 5.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ(جولائی تا مارچ ) کے دوران ترسیلاتِ زر 8.2 فیصد اضافے کے ساتھ 30.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران یہ وصولیاں 28 ارب ڈالر تھیں۔

ترسیلاتِ زر ملک کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دینے، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ترسیلات پر انحصار کرنے والے گھرانوں کی قابلِ تصرف آمدن میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

دریں اثنا حکومت ترسیلاتِ زر کے مستقل اور مستحکم بہاؤ کو برقرار رکھنے اور معیشت میں ان کے کردار کو مضبوط بنانے کیلئے مراعات اور باضابطہ ذرائع کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

ترسیلاتِ زر کا تفصیلی جائزہ

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے مارچ 2026 میں سب سے زیادہ رقوم وطن بھیجیں جن کا حجم 918.4 ملین ڈالر رہا۔ یہ رقم فروری 2026 میں تارکینِ وطن کی جانب سے بھیجی گئی 685.51 ملین ڈالر کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔

متحدہ عرب امارات سے آنے والی ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیادوں پر 18 فیصد اضافہ ہوا، جو فروری کے 696.22 ملین ڈالر سے بڑھ کر مارچ میں 823.67 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اسی طرح مارچ 2026 کے دوران برطانیہ سے بھیجی گئی ترسیلاتِ زر کا حجم 587.27 ملین ڈالر رہا جو فروری کے 532.11 ملین ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں 359.34 ملین ڈالر وطن بھیجے، جو گزشتہ ماہ کے 319.45 ملین ڈالر کے مقابلے میں 12 فیصد ماہانہ اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

دریں اثنا مارچ میں یورپی یونین سے آنے والی ترسیلاتِ زر 413.78 ملین ڈالر رہیں جو فروری کے 395.47 ملین ڈالر کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر 15 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

Comments

200 حروف