BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

پاکستان کا علاقائی امن کیلئے تعمیری کردارجاری رکھنے کا عزم

  • ایران کے خلاف حملوں سمیت خطے میں پیش آنے والے نہایت تکلیف دہ واقعات خطرناک کشیدگی اور بڑھتے ہوئے تناؤ کا باعث بنے ہیں، عاصم افتخار
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے دیرپا علاقائی امن کیلئے مکالمے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے حوالے سے تمام کوششوں میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوامِ متحدہ اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان تعاون کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہی۔

عاصم افتخار نے کہا کہ ایران کے خلاف حملوں سمیت خطے میں پیش آنے والے نہایت تکلیف دہ واقعات خطرناک کشیدگی اور بڑھتے ہوئے تناؤ کا باعث بنے ہیں۔ ان واقعات نے علاقائی استحکام کو کمزور کیا اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے ساتھ عالمی معیشت اور خوشحالی کیلئے بھی سنگین مضمرات پیدا کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی گھروں، توانائی کی تنصیبات، تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور دیگر ضروری شہری مقامات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور اسے فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

انہوں نے اشتعال انگیزی اور جارحیت کے باوجود خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی جانب سے دکھائے گئے اسٹریٹجک تحمل کو سراہا۔

انہوں نے تمام خلیج تعاون کونسل کے ممالک  کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

Comments

Comments are closed.