BR100 Increased By (0.13%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.11 (0.19%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 29.80 Increased By ▲ 0.08 (0.27%)
CNERGY 12.73 Decreased By ▼ -0.20 (-1.55%)
DFML 16.97 Increased By ▲ 0.06 (0.35%)
DGKC 186.25 Decreased By ▼ -0.72 (-0.39%)
FABL 93.38 Decreased By ▼ -0.15 (-0.16%)
FCCL 52.16 Increased By ▲ 0.31 (0.6%)
FFL 14.00 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.73 Increased By ▲ 0.47 (2.44%)
HBL 302.02 Decreased By ▼ -0.81 (-0.27%)
HUBC 200.49 Decreased By ▼ -0.84 (-0.42%)
HUMNL 9.32 Increased By ▲ 0.05 (0.54%)
KEL 6.04 Increased By ▲ 0.45 (8.05%)
LOTCHEM 25.59 Decreased By ▼ -0.13 (-0.51%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -0.39 (-0.43%)
OGDC 315.91 Decreased By ▼ -1.14 (-0.36%)
PAEL 34.06 Increased By ▲ 0.08 (0.24%)
PIBTL 13.51 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 236.45 Decreased By ▼ -0.19 (-0.08%)
PPL 220.29 Decreased By ▼ -0.83 (-0.38%)
PRL 94.32 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
SNGP 90.99 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
SSGC 23.17 Increased By ▲ 0.10 (0.43%)
TELE 7.28 Increased By ▲ 0.04 (0.55%)
TPLP 11.90 Increased By ▲ 0.16 (1.36%)
TRG 56.49 Increased By ▲ 1.15 (2.08%)
UNITY 7.72 Decreased By ▼ -0.03 (-0.39%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی امید، سونے کی قیمت میں اضافہ

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,685.79 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ قیمتیں تقریباً دو ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کے ممکنہ خاتمے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے سرمایہ کاروں کے رجحان کو متاثر کیا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,685.79 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ دن کے آغاز میں یہ 20 مارچ کے بعد اپنی بلند ترین سطح 4,723.21 ڈالر تک گئی تھی۔ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.8 فیصد بڑھ کر 4,713.40 ڈالر تک پہنچ گئے۔

ڈالر انڈیکس میں 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث دیگر کرنسیوں کے حامل خریداروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہو گیا اور طلب میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق ایران جنگ کے دو سے تین ہفتوں میں ممکنہ خاتمے کی خبروں نے عالمی ایکویٹی مارکیٹس کو بھی سہارا دیا ہے، جس کا اثر سونے کی قیمتوں پر بھی پڑا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، تاہم شرح سود میں ممکنہ اضافے اور افراط زر کے خدشات اس کی تیزی کو محدود کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج رات قوم سے خطاب میں ایران کی صورتحال پر مزید وضاحت دیں گے۔

گزشتہ ماہ سونا 11 فیصد سے زائد گر گیا تھا، جو اکتوبر 2008 کے بعد سب سے بڑی ماہانہ کمی تھی۔ اس کی بڑی وجہ سخت مالیاتی پالیسی کی توقعات اور ڈالر کی مضبوطی تھی، جبکہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد ڈالر کو محفوظ سرمایہ سمجھا گیا۔

ماہرین کے مطابق اگر جغرافیائی کشیدگی میں کمی آتی ہے تو امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں نرمی کے امکانات دوبارہ بڑھ سکتے ہیں، جو سونے کی قیمتوں کو مزید سہارا دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 74.53 ڈالر فی اونس رہی، پلاٹینم 0.7 فیصد اضافے سے 1,963.22 ڈالر اور پیلیڈیم 0.6 فیصد بڑھ کر 1,484.84 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

Comments

Comments are closed.