BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
کھیل

امریکی عدالت نے یوکرینی ٹینس اسٹار لیسیا تسورینکو کا ڈبلیو ٹی اے کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا

  • ویمن ٹینس ایسوسی ایشن نے یوکرین پر حملے کے بعد منطقی اور مدلل فیصلے کیے، امریکی جج بکوالڈ کے ریمارکس
شائع اپ ڈیٹ

امریکی جج نے یوکرینی ٹینس کھلاڑی لیسیا تسورینکو کی جانب سے دائر کردہ وہ مقدمہ خارج کر دیا ہے جس میں انہوں نے ویمن ٹینس ایسوسی ایشن اور اس کے سابق سربراہ اسٹیو سائمن پر ذہنی اذیت پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔

36 سالہ تسورینکو کا موقف تھا کہ 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد ایسوسی ایشن روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے اور جنگ کی حمایت کرنے والوں پر پابندی لگانے کے اپنے وعدے میں ناکام رہی۔

سابق ٹاپ 25 کھلاڑی تسورینکو نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیو سائمن نے انہیں بتایا کہ دوسرے کھلاڑیوں کا جنگ کی حمایت کرنا ٹھیک ہے، جس کے باعث انہیں شدید ذہنی دباؤ اور پینک اٹیک کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بیلاروس کی آریانا سبلینکا کے خلاف میچ سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوئیں۔

تاہم مین ہٹن کی ڈسٹرکٹ جج نومی رائس بکوالڈ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ کھیلوں کی تنظیموں کی ذمہ داری کھلاڑیوں کی جسمانی حفاظت یقینی بنانا ہوتی ہے، نہ کہ ان کی جذباتی بہبود۔ جج نے ریمارکس دیے کہ ڈبلیو ٹی اے نے حملے کے بعد منطقی فیصلے کیے، دوسری جانب ٹینس ایسوسی ایشن کے وکلاء کا کہنا تھا کہ انفرادی کھلاڑیوں کو ان کی حکومتوں کے اقدامات کی سزا نہیں ملنی چاہیے۔

Comments

200 حروف