BR100 Increased By (0.27%)
BR30 Increased By (0.15%)
KSE100 Increased By (0.15%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 58.50 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 34.09 Decreased By ▼ -0.16 (-0.47%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.29%)
DGKC 198.80 Increased By ▲ 1.33 (0.67%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.88 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
FFL 18.01 Decreased By ▼ -0.02 (-0.11%)
GGL 20.60 Increased By ▲ 0.80 (4.04%)
HBL 286.46 Increased By ▲ 0.40 (0.14%)
HUBC 215.98 Increased By ▲ 0.58 (0.27%)
HUMNL 11.23 Increased By ▲ 0.23 (2.09%)
KEL 8.17 Increased By ▲ 0.06 (0.74%)
LOTCHEM 28.30 Increased By ▲ 0.86 (3.13%)
MLCF 88.79 Increased By ▲ 0.74 (0.84%)
OGDC 323.00 Decreased By ▼ -1.56 (-0.48%)
PAEL 40.42 Increased By ▲ 0.48 (1.2%)
PIBTL 17.33 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 2.04 (0.74%)
PPL 232.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.34%)
PRL 34.70 Decreased By ▼ -0.25 (-0.72%)
SNGP 100.50 Increased By ▲ 0.89 (0.89%)
SSGC 27.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
TELE 8.70 Increased By ▲ 0.13 (1.52%)
TPLP 9.20 Increased By ▲ 0.44 (5.02%)
TRG 72.63 Increased By ▲ 0.88 (1.23%)
UNITY 11.50 Decreased By ▼ -0.17 (-1.46%)
WTL 1.26 No Change ▼ 0.00 (0%)

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں گزشتہ 6 ماہ کی سب سے بڑی ہفتہ وار کمی متوقع

  • برینٹ کروڈ کے سودوں میں 84 سینٹس کی گراوٹ، قیمت 107.17 ڈالر فی بیرل پر آگئی
  • امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 1.02 ڈالر کی کمی، فی بیرل قیمت 93.46 ڈالر ریکارڈ
شائع March 27, 2026 اپ ڈیٹ March 27, 2026 02:05pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں مثبت پیش رفت اور ایرانی توانائی تنصیبات پر حملوں میں 10 روزہ وقفے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ چھ ماہ کی سب سے بڑی ہفتہ وار کمی کی جانب گامزن ہیں۔

جمعہ کو عالمی وقت کے مطابق صبح تین بجکر 53 منٹ پر برینٹ فیوچرز 84 سینٹس (0.8 فیصد) کمی کے ساتھ 107.17 ڈالر فی بیرل پر آگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.02 ڈالر (1.1 فیصد) کی گراوٹ کے بعد 93.46 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ اگرچہ گزشتہ سیشن میں قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر دونوں بینچ مارکس میں 4.6 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

فلپ نووا کی تجزیہ کار پریانکا سچدیوا کا کہنا ہے کہ تناؤ میں کمی کی باتوں کے باوجود مارکیٹ محض شہ سرخیوں پر نہیں بلکہ جنگ کے طویل ہونے کے خدشات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ آئل انفرااسٹرکچر کو کسی بھی براہِ راست نقصان کی صورت میں مارکیٹ دوبارہ تیزی سے اوپر جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جہاں ایک طرف ٹرمپ نے حملوں میں وقفے کا اعلان کیا ہے، وہیں امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں مزید فوجی بھیجے ہیں اور ایران کے اہم آئل حب خارگ آئی لینڈ پر قبضے کے لیے زمینی فوج کے استعمال پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایک ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ پاکستان کے ذریعے تہران کو بھیجی گئی 15 نکاتی امریکی تجویز یکطرفہ اور غیر منصفانہ ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے مطابق اس جنگ نے عالمی سپلائی سے یومیہ 11 ملین بیرل تیل نکال دیا ہے، جو 1970 کے دہائی کے بحرانوں سے بھی زیادہ سنگین صورتحال ہے۔ ماہرین کا انتباہ ہے کہ اگر یہ جنگ جون تک طویل ہوئی تو قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔

Comments

200 حروف