BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

فیفا نے خواتین کی فٹبال میں صنفی برابری اور خواتین کوچز کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم ضوابط متعارف کرائے ہیں، جس کے تحت اب تمام بین الاقوامی خواتین ٹورنامنٹس میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے کم از کم ایک خاتون ہیڈ کوچ یا اسسٹنٹ کوچ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جمعرات کو فیفا کونسل سے منظور شدہ یہ ضوابط رواں سال ہونے والے انڈر-17 اور انڈر-20 ویمنز ورلڈ کپ اور ویمنز چیمپئنز کپ سے نافذ العمل ہوں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ اگلے سال برازیل میں ہونے والا ویمنز ورلڈ کپ بھی ان قوانین کے دائرہ کار میں شامل ہوگا۔

فیفا کی چیف فٹ بال آفیسر جل ایلس نے کہا کہ آج کوچنگ کے شعبے میں خواتین کی تعداد کافی نہیں ہے، ہمیں تبدیلی کی رفتار تیز کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے جس میں واضح راستے بنانا، مواقع فراہم کرنا اور سائیڈ لائنز (کھیل کے میدان کے ساتھ) پر خواتین کی موجودگی کو نمایاں کرنا شامل ہے۔

”فیفا کے یہ نئے ضوابط، مخصوص ترقیاتی پروگراموں کے ساتھ مل کر، خواتین کوچز کی موجودہ اور مستقبل کی نسل میں ایک اہم سرمایہ کاری ثابت ہوں گے۔“

آسٹریلیا میں ہونے والے 2023 کے ویمنز ورلڈ کپ میں 32 ہیڈ کوچز میں سے صرف 12 خواتین تھیں۔ فیفا کے مطابق یہ تناسب عالمی سطح پر خواتین کے فٹ بال میں ہونے والی تیز رفتار ترقی کی عکاسی نہیں کرتا۔

انگلینڈ کی سرینا ویگمین وہ واحد خاتون کوچ تھیں جو راؤنڈ آف 16 کے بعد بھی مقابلے میں موجود رہیں اور انہوں نے لائنسز (انگلینڈ کی ٹیم) کی فائنل تک رہنمائی کی جہاں وہ دوسرے نمبر پر رہیں۔

Comments

Comments are closed.