BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

امریکی انٹیلیجنس چیف کا دعویٰ اسٹریٹجک حقیقت کے منافی ہے، سابق وزیر خارجہ

پاکستان کی جوہری حکمت عملی بھارت کیلئے مخصوص ہے، جلیل عباس جیلانی
شائع اپ ڈیٹ

سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس تلسی گیبارڈز کا سینیٹ میں یہ دعویٰ کہ امریکی سرزمین پاکستان کے ایٹمی اور دیگر میزائلوں کی زد میں ہے اسٹریٹجک حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کی جوہری حکمت عملی بھارت کیلئے مخصوص ہے جس کا مقصد جنوبی ایشیا میں قابلِ اعتماد ہتھیاروں کے ذریعے توازن قائم رکھنا ہے نہ کہ عالمی سطح پر طاقت کا مظاہرہ کرنا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب محض ایک روز قبل امریکہ نے پاکستان کو ان 5 ممالک میں شامل کیا جو اس کیلئے اہم سکیورٹی خدشات کا باعث ہیں جب کہ امریکی انٹیلیجنس چیف نے یہ انتباہ بھی جاری کیا ہے کہ اسلام آباد مبینہ طور پر ایسا میزائل نظام تیار کررہا ہے جو ممکنہ طور پر امریکی سرزمین تک پہنچ سکتا ہے۔

سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے سامنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے تلسی گیبارڈز نے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کا اندازہ ہے کہ پاکستان، روس، چین، شمالی کوریا اور ایران کے ساتھ ملکر ایسے مختلف میزائل ڈلیوری سسٹمز کو جدید بنارہا ہے جن میں روایتی اور ایٹمی دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ممالک ایسے جدید ترین یا روایتی میزائل سسٹمز پر کام کررہے ہیں جو امریکی سرزمین کو اپنی زد میں لا سکتے ہیں۔

اس جائزے میں یہ الزامات بھی شامل تھے کہ پاکستان بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) نظام پر کام کررہا ہے، اگرچہ اس حوالے سے مزید کوئی تکنیکی تفصیلات عوامی سطح پر ظاہر نہیں کی گئیں۔

امریکی حکام نے چین اور روس کو براہِ راست چیلنج قرار دیا جس کی وجہ ان کی جانب سے ایسے جدید دفاعی نظام کی تیاری ہے جو امریکی سلامتی کو کمزور کرسکتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے میدان میں بھی چین کو ایک بڑے حریف کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے جس سے اسٹریٹجک دشمنی میں مزید شدت آ گئی ہے۔

Comments

200 حروف