BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کھیل

مہدی حسن معراج کے متنازع رن آؤٹ نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھیڑ دی

  • مہدی گیند پکڑنے کے لیے سلمان آغا کے پیچھے سے گھوم کر آئے اور وکٹیں اڑا دیں
شائع March 15, 2026 اپ ڈیٹ March 15, 2026 08:07pm

پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی کپتان مہدی حسن معراج کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے یہ بات ڈھاکہ ون ڈے میں ایک متنازع رن آؤٹ کے ذریعے اپنی اننگز کے خاتمے پر کہی۔

واقعہ کچھ یوں ہوا کہ نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود سلمان آغا کریز سے تھوڑا باہر تھے، وہ اپنے ساتھی کھلاڑی محمد رضوان کی جانب سے ہٹ کی گئی گیند کو پکڑ کر باؤلر کو واپس کرنے کے لیے نیچے جھکے۔ تاہم مہدی حسن معراج نے پھرتی دکھاتے ہوئے سلمان آغا کے پیچھے سے گھوم کر گیند پکڑی اور وکٹوں پر دے ماری۔

اس آؤٹ نے فوری طور پر کھیل کی اسپرٹ کے بارے میں بحث چھیڑ دی، جس نے 2023 کی ایشز سیریز کے اس متنازع واقعے کی یاد تازہ کر دی جب آسٹریلیا کے ایلکس کیری نے لارڈز کے میدان پر انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو کو اسٹمپ کیا تھا۔

پاکستان کی 128 رنز سے جیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اسپورٹس مین اسپرٹ ہونی چاہیے۔ انہوں نے جو کیا وہ قانون کے دائرے میں تو ہے اگر وہ اسے درست سمجھتے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن اگر آپ میرے رائے پوچھیں تو میں کچھ الگ کرتا، میں کھیل کے جذبے کو ترجیح دیتا۔

سلمان آغا نے اس وقت غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دستانے اور ہیلمٹ زمین پر دے مارے تھے، تاہم بعد میں انہوں نے اپنے اس ردِعمل کو معمولی قرار دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ میں صرف انہیں گیند واپس دینے کی کوشش کر رہا تھا۔ میں کوئی رن لینے کی کوشش نہیں کر رہا تھا لیکن وہ پہلے ہی فیصلہ کر چکے تھے۔ جو کچھ بھی ہوا وہ بس اس وقت کے جوش میں تھا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ون ڈے جاری ہے، جس میں تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Comments

200 حروف