لبنان میں جنگی صورتحال: 170 پاکستانی مزدور بیروت سے نکال لیے گئے
- انخلاء کا عمل متعلقہ کمپنی کے مکمل تعاون سے مکمل کیا گیا، ترجمان دفترِ خارجہ
بیروت میں پاکستانی سفارت خانے نے لبنانی دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کی نئے کمپلیکس کی تعمیر پر مامور 170 پاکستانی مزدوروں کو کامیابی کے ساتھ نکال لیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرا بی نے کہا کہ انخلاء کا عمل متعلقہ کمپنی کے مکمل تعاون سے مکمل کیا گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرا بی نے کہا کہ انخلاء کا عمل متعلقہ کمپنی کے مکمل تعاون سے مکمل کیا گیا۔
پاکستانی سفارت خانے کے مطابق، انخلاء کا یہ عمل لبنان کی موجودہ صورتحال کے دوران پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔
سفارت خانے نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔
پاکستانی شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد، لبنان پر اسرائیل کے شدید میزائل حملوں کے پیشِ نظر کیا گیا۔ ایران میں جنگ دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد مارے جاچکے ہیں۔


Comments