کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,700 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 205 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 205 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 172 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 65 ہزار759 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 6200 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 354 روپے پر مستحکم رہی۔


Comments