BR100 Increased By (0.85%)
BR30 Increased By (1.2%)
KSE100 Increased By (0.57%)
KSE30 Increased By (0.56%)
BAFL 58.68 Increased By ▲ 0.24 (0.41%)
BIPL 25.65 Increased By ▲ 0.45 (1.79%)
BOP 34.33 Increased By ▲ 0.34 (1%)
CNERGY 8.12 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
DFML 20.94 Increased By ▲ 0.10 (0.48%)
DGKC 195.49 Increased By ▲ 2.52 (1.31%)
FABL 90.00 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
FCCL 53.59 Increased By ▲ 0.76 (1.44%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.10 (0.56%)
GGL 19.24 Increased By ▲ 0.27 (1.42%)
HBL 286.10 Increased By ▲ 0.60 (0.21%)
HUBC 214.99 Increased By ▲ 0.61 (0.28%)
HUMNL 10.85 Decreased By ▼ -0.03 (-0.28%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 27.87 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
MLCF 87.64 Increased By ▲ 1.13 (1.31%)
OGDC 323.10 Increased By ▲ 3.14 (0.98%)
PAEL 40.10 Increased By ▲ 0.68 (1.73%)
PIBTL 17.10 Increased By ▲ 0.43 (2.58%)
PIOC 271.80 Increased By ▲ 5.74 (2.16%)
PPL 229.90 Increased By ▲ 1.72 (0.75%)
PRL 34.96 Increased By ▲ 0.28 (0.81%)
SNGP 99.27 Increased By ▲ 0.09 (0.09%)
SSGC 26.90 Increased By ▲ 0.30 (1.13%)
TELE 8.70 Increased By ▲ 0.42 (5.07%)
TPLP 8.69 Increased By ▲ 0.47 (5.72%)
TRG 69.94 Increased By ▲ 0.23 (0.33%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.30 Increased By ▲ 0.02 (1.56%)
کاروبار اور معیشت

جاز نے نیلامی میں 239.375 ملین ڈالر مالیت کا 190 میگاہرٹز اضافی اسپیکٹرم حاصل کر لیا

  • پاکستان کے تقریباً 40 فیصد صارفین کو اب بھی فورجی تک رسائی حاصل نہیں
شائع March 10, 2026 اپ ڈیٹ March 10, 2026 05:19pm

پاکستان میں جازورلڈ کے تحت خدمات فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے جاز نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان کی حالیہ اسپیکٹرم نیلامی میں 239.375 ملین ڈالر کی مجموعی رقم کے عوض 190 میگاہرٹز (ایم ایچ ایز) کا اضافی اسپیکٹرم حاصل کر لیا ہے، جو ملک کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے طویل مدتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس تازہ ترین حصول سے جاز کے پاس موجود اسپیکٹرم کے ذخائر تین گنا بڑھ کر 94.4 میگاہرٹز سے مجموعی طور پر284.4 میگاہرٹز ہو گئے جبکہ کمپنی اگلے تین سال میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتی ہے۔

پاکستان میں فائیوجی کے آغاز اور ڈیجیٹل ارتقاء کے اگلے مرحلے کی تیاریوں کے سلسلے میں جاز نے چار اہم فریکوئنسی بینڈز میں ہولڈنگز حاصل کر کے اپنے ملٹی بینڈ اسپیکٹرم پورٹ فولیو کو مزید مستحکم کر لیا ہے،اس حصول میں 3500 میگاہرٹز بینڈ میں 50 میگاہرٹز، 2600 میگاہرٹز بینڈ میں 70 میگاہرٹز اور 2300 میگاہرٹز بینڈ میں 50 میگاہرٹز شامل ہیں۔

مزید برآں اس میں انتہائی اہمیت کے حامل 700 میگاہرٹز بینڈ میں 20 میگاہرٹز بھی شامل ہے، جو وسیع رقبے پر کوریج کے لیے خاص طور پر موزوں ہے اور پاکستان بھر میں دیہی اور پسماندہ علاقوں تک اعلیٰ معیار کی کنیکٹیوٹی فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اوسطاً ایک پاکستانی صارف نے 8 جی بی ڈیٹا استعمال کیا جبکہ علاقائی اوسط تقریباً 20 جی بی ہے،تقریباً 40 فیصد صارفین کو اب بھی فور جی تک رسائی حاصل نہیں ہے اور تقریباً ایک چوتھائی موبائل براڈ بینڈ سے محروم ہیں، جو ملک بھر میں بنیادی کنیکٹیوٹی کو پھیلانے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

اضافی صلاحیت سے نیٹ ورک کی کارکردگی بہتر ہوگی اور ملک بھر میں فور جی کوریج کی توسیع میں مدد ملے گی، جبکہ اہم شہری اور کاروباری ماحول میں مرحلہ وار فائیوجی کی سہولیات متعارف کرانے کی راہ ہموار ہوگی ،تمام تنصیبات مارکیٹ کی تیاری کے مطابق ہوں گی اور نئے حاصل کردہ اسپیکٹرم کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی رول آؤٹ ذمہ داریوں اور ریگولیٹری فریم ورک کی مکمل تعمیل کی جائے گی۔

جازورلڈ کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ ہم حکومتِ پاکستان، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک تاریخی اسپیکٹرم نیلامی منعقد کی جو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد کو مضبوط کرتی ہے،اسپیکٹرم کا یہ حصول جازورلڈ کے ڈیجیٹل عزائم کو تقویت دیتا ہے کیونکہ ہم ایک مکمل سروس کمپنی کے طور پر ابھر رہے ہیں، جس سے ہمیں مرحلہ وار وہاں فائیوجی متعارف کرانے میں مدد ملے گی جہاں اس کی حقیقی ضرورت ہے جبکہ عوام کے لیے اعلیٰ معیار کی فورجی کنیکٹیوٹی کو بھی وسعت دی جائے گی ،ہماری مسلسل سرمایہ کاری پاکستان پر ہمارے طویل مدتی اعتماد اور ٹیکنالوجی کے ذریعے سب کے لیے بہتر زندگی کے حصول کے مقصد کی عکاسی کرتی ہے۔

سی ای او نے مزید بتایا کہ یہ حصول پاکستان کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں جاز کی طویل مدتی سرمایہ کاری کا حصہ ہے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران کمپنی نے ملک کے کنیکٹیوٹی ایکو سسٹم کی تعمیر اور اسے جدید بنانے میں 11 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسلسل سرمایہ کاری جازورلڈ کے ارتقاء میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہےجو کہ 10 کروڑ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کرنے والا ایک مضبوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم ہے،جو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل پر کمپنی کے اعتماد اور ٹیکنالوجی کے ذریعے زندگیوں کو بہتر بنانے کے مقصد کا عکاس ہے۔

Comments

200 حروف