دنیا
ایران جنگ کے خاتمے کا فیصلہ نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کریں گے، ٹرمپ
- نیتن یاہو کو تنازع کے حل کے حوالے سے رائے دینے کا موقع دیا جائے گا، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کب ختم کرنی ہے، اس کا فیصلہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے ٹائمز آف اسرائیل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو تنازع کے حل کے حوالے سے رائے دینے کا موقع دیا جائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے یہ فیصلہ کسی حد تک مشترکہ ہوگا۔ ہم اس بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔ میں مناسب وقت پر فیصلہ کروں گا لیکن اس میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا۔


Comments
Comments are closed.