BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

  • سزا پانے والوں میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز اور حماد اظہر شامل
شائع March 7, 2026 اپ ڈیٹ March 7, 2026 03:31pm

راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو سزا کا حکم سنا دیا ۔

آج نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ہفتے کو9 مئی کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز اور حماد اظہر سمیت دیگر اشتہاریوں کو 10 ،10 سال قید اور5، 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت سے سزا پانے والوں میں کنول شوذب، شہباز گل، زلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، شیخ راشد شفیق، رائے محمد مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید اور اعجاز خان شامل ہیں۔

عدالت نے تمام ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق سزا پانے والے افراد کو جی ایچ کیو کے گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پر ہونے والے حملوں میں ملوث قرار دیا گیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ افراد پرتشدد مظاہروں کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کررہے تھے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کے دوران جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی ان ملزمان پر عائد کیے گئے ہیں۔

مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت مجموعی طور پر 118 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

عدالت کے مطابق ان تمام ملزمان پر دسمبر 2024 میں باقاعدہ طور پر چارج شیٹ پیش کی گئی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق استغاثہ 44 گواہوں کے بیانات قلمبند کرا چکا ہے۔

عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ مقدمے میں نامزد 118 ملزمان میں سے 18 افراد ٹرائل کے دوران مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ 29 ملزمان ایسے تھے جو مقدمہ درج ہونے کے بعد ایک بار بھی عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 47 مفرور ملزمان کا مقدمہ الگ سے چلایا گیا۔

پراسیکیوشن نے رواں سال 6 جنوری کو عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔ اس درخواست پر عدالت نے انکوائری کے احکامات جاری کیے تھے۔

بعد ازاں 8 جنوری کو 47 مفرور ملزمان کے اشتہارات جاری کیے گئے اور انہیں سات دن کے اندر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیا گیا۔ تاہم عدالتی احکامات اور اشتہارات جاری ہونے کے باوجود کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔


Comments

200 حروف