کاروبار اور معیشت
ندیم لودھی کو برج انویسٹمنٹ مینجمنٹ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کی تجویز
- ندیم لودھی کی تعیناتی نبیل انجم ملک کے استعفے کے بعد عمل میں لائی جائے گی
برج کلین انرجی مضاربہ (جی ای ایم) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس کے بورڈ نے ندیم لودھی کو برج انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کا ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی تجویز دی ہے۔
کمپنی نے یہ اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری نوٹس میں کیا۔
نوٹس کے مطابق ندیم لودھی کی تعیناتی نبیل انجم ملک کے استعفے کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹس کے مطابق ندیم لودھی کی تعیناتی ’مضاربہ ریگولیشنز 2021‘ کے تحت رجسٹرار مضاربہ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے مشروط ہے۔ تب تک نبیل انجم ملک اپنی ذمہ داریاں تندہی سے نبھاتے رہیں گے تاکہ عہدے کی منتقلی کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔


Comments