BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

آپریشن ”غضب للحق“ جاری، 464 افغان طالبان ہلاک، 665 سے زائد زخمی ہوئے، وزیر اطلاعات

  • فضائی کارروائیوں کے ذریعے افغانستان کے 56 مختلف مقامات کو موثرطور پر نشانہ بنایا گیا ہے، ذرائع کا دعویٰ
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے منگل کے روز کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ”آپریشن غضب للحق“ کو مزید تیز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 464 افغان طالبان ہلاک جبکہ 665 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ جاری آپریشن کے دوران افغان طالبان کے 188 چیک پوسٹ تباہ کیے گئے جبکہ 31 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ فوجی کارروائی کے دوران 192 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کر دی گئی ہیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق فضائی کارروائیوں کے ذریعے افغانستان کے 56 مختلف مقامات کو موثر طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ تازہ ترین اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئیں جب پاکستان اور افغانستان سرحد پر کشیدگی عروج پر ہے اور سیکیورٹی فورسز دشمن کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دن کے ابتدائی حصے میں، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے رات بھر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے بڑے پیمانے پر حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا۔

ایک آپریشنل اپ ڈیٹ میں وزیر نے بتایا کہ جھڑپوں کے دوران کم از کم 67 افغان طالبان جنگجو ہلاک ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک فوجی شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.