کاروبار اور معیشت
میرسک نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمد و رفت معطل کر دی
- اگلے حکم تک آبنائے ہرمز میں جہازوں کی تمام نقل و حرکت معطل کر رہے ہیں, گروپ کا اعلان
کنٹینر شپنگ کی بڑی کمپنی ’میرسک‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ”حفاظتی“ وجوہات کی بنا پر خلیج میں ایران کے قریب واقع تنگ ’آبنائے ہرمز‘ سے اپنے جہازوں کا گزرنا روک رہی ہے۔
دانش (ڈینش) گروپ نے ایک آن لائن ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ہم اگلے حکم تک آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی تمام نقل و حرکت معطل کر رہے ہیں۔ ہمارے عملے، جہازوں اور صارفین کے سامان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ اعلان ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب آبنائے کے دوسری طرف واقع ملک عمان کے سرکاری میڈیا نے اتوار کو بتایا کہ اس کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں عملے کے چار ارکان زخمی ہو گئے ہیں۔


Comments