کاروبار اور معیشت
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5 روپے اضافہ کر دیا
- نئی قیمتیں یکم مارچ 2026 سے نافذ ہوں گی
وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے اضافہ کر دیا، جس کے بعد نئی قیمت 266.17 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں بھی 5.16 روپے کا اضافہ کر کے اسے 280.86 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، قیمت اگلے پندرہ دنوں کے لیے نافذ العمل ہوگی۔
نئی قیمتیں یکم مارچ 2026 سے نافذ ہوں گی۔
پچھلے ریویو میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اگلے پندرہ دنوں کے لیے7.32 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔
پٹرول کی قیمت اس وقت 5 روپے فی لیٹر بڑھا کر 253.17 روپے سے 258.17 روپے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7.32 روپے فی لیٹر بڑھا کر 268.38 روپے سے 275.70 روپے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔


Comments