BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

بیسٹ وے سیمنٹ کی آٹو سیکٹر میں انٹری، سی سی پی نے اجازت دے دی

  • فیز ون جائزہ مکمل ہونے کے بعد کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت مرجر کی اجازت دی گئی، کمیشن
شائع February 28, 2026 اپ ڈیٹ February 28, 2026 03:21pm

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے یسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ کی ملکیتی ذیلی کمپنی بیسٹ وے آٹوموٹیو کو الحاج آٹوموٹیو کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی ہے۔

کمیشن کے مطابق فیز ون جائزہ مکمل ہونے کے بعد کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت مرجر کی اجازت دی گئی جس میں کوئی مسابقتی خدشات سامنے نہیں آئے۔

ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق بیسٹ وے آٹوموٹیو (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 11 کے تحت، الحاج آٹوموٹیو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصول کیلئے 26 جنوری 2026 کو انضمام سے قبل پری مرجر درخواست دائر کی تھی۔

یہ لین دین (ٹرانزیکشن) انضمام میں شامل فریقین کے درمیان 22 دسمبر 2025 کو ہونے والے اثاثوں کی خریداری کے معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے۔

دوسری جانب خریدار کمپنی بیسٹ وے آٹوموٹیو (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں رجسٹرڈ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے اور یہ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے جوکہ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنی ہے۔

بیسٹ وے آٹوموٹیو کا ارادہ پاکستان میں گاڑیاں اسمبل کرنے، ان کی مارکیٹنگ اور فروخت کرنے کا ہے۔

دوسری جانب الحاج آٹوموٹیو (پرائیویٹ) لمیٹڈ، جسے خریدا جارہا ہے، ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو گاڑیوں بشمول سیڈان اور ایس یو ویز اور ان کے متعلقہ اسپیئر پارٹس کی اسمبلنگ، مارکیٹنگ اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

کمپٹیشن کمیشن کے تجزیے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ خریدار اور فروخت ہونے والی کمپنی ، دونوں کا فی الوقت متعلقہ مارکیٹ میں نہ تو کوئی پیداواری عمل ہے اور نہ ہی مارکیٹ شیئر، اسی وجہ سے اس لین دین کے نتیجے میں نہ تو مارکیٹ میں کسی قسم کا ارتکاز پیدا ہوگا اور نہ ہی مارکیٹ کے مسابقتی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی آئے گی۔

کمیشن اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ مجوزہ لین دین سے مارکیٹ میں کسی ڈومیننٹ پوزیشن کا قیام یا استحکام عمل میں نہیں آئے گا اور نہ ہی اس سے مقابلے کی فضاء میں نمایاں کمی یا مارکیٹ میں نئے پلیئر کے داخلے میں کوئی رکاوٹ آنے کا امکان ہے۔ لہٰذا، کمیشن کو کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت مقابلے کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں ملے اور اس نے رائج قانونی فریم ورک کے مطابق اس لین دین کی منظوری دے دی ہے۔

سی سی پی کا یہ موقف تھا کہ اس حصول کے ذریعے بیسٹ وے آٹوموٹیو کا پاکستان کے آٹوموبائل سیکٹر میں داخلہ، ملک کی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاروں کی مسلسل دلچسپی کا عکاس ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مارکیٹ کے حالات اور مستقبل میں آپریشنز کے آغاز کے ساتھ اس طرح کے سودوں میں مقابلہ بڑھانے، کارکردگی کو فروغ دینے اور مقامی طور پر اسمبلنگ کی صلاحیتوں کو ترقی دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

Comments

200 حروف