کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا ہوشربا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 278 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 278 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کے ہوشربا اضافے سے 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 574 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار18 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی قیمت فی تولہ 540,562 روپے پر برقرار رہی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 388 روپے کے بڑے اضافے سے 9,862 روپے کی بلند سطح پر جاپہنچی ہے۔


Comments