BR100 Increased By (0.65%)
BR30 Increased By (0.84%)
KSE100 Increased By (0.41%)
KSE30 Increased By (0.39%)
BAFL 58.70 Increased By ▲ 0.26 (0.44%)
BIPL 25.49 Increased By ▲ 0.29 (1.15%)
BOP 34.28 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.00 Increased By ▲ 2.03 (1.05%)
FABL 89.89 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
FCCL 53.39 Increased By ▲ 0.56 (1.06%)
FFL 18.07 Increased By ▲ 0.12 (0.67%)
GGL 19.38 Increased By ▲ 0.41 (2.16%)
HBL 287.00 Increased By ▲ 1.50 (0.53%)
HUBC 215.29 Increased By ▲ 0.91 (0.42%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.09 Increased By ▲ 0.07 (0.87%)
LOTCHEM 27.78 Decreased By ▼ -0.11 (-0.39%)
MLCF 87.14 Increased By ▲ 0.63 (0.73%)
OGDC 322.11 Increased By ▲ 2.15 (0.67%)
PAEL 39.85 Increased By ▲ 0.43 (1.09%)
PIBTL 16.96 Increased By ▲ 0.29 (1.74%)
PIOC 270.20 Increased By ▲ 4.14 (1.56%)
PPL 229.75 Increased By ▲ 1.57 (0.69%)
PRL 34.89 Increased By ▲ 0.21 (0.61%)
SNGP 99.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.83 Increased By ▲ 0.23 (0.86%)
TELE 8.60 Increased By ▲ 0.32 (3.86%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.72 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.30 Increased By ▲ 0.02 (1.56%)
دنیا

بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن، امریکا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقیں

  • مشقوں کا مقصد فوجی اتحادیوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا
شائع February 27, 2026 اپ ڈیٹ February 27, 2026 02:47pm

فلپائن، امریکا اور جاپان کی بحری افواج نے اس ہفتے بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ مشقیں کیں، جن کا مقصد فوجی اتحادیوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ فلپائن کی مسلح افواج نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ یہ سرگرمی خطے میں باہمی رابطے، بحری سلامتی اور میری ٹائم ڈومین آگاہی کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

بحیرہ جنوبی چین وسائل سے مالا مال سمندری گزرگاہ ہے جس پر چین اپنی تاریخی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے، تاہم 2016 کے ثالثی فیصلے میں ان دعوؤں کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ 2023 سے فلپائن مختلف ممالک کے ساتھ مل کر اس علاقے میں اپنے بحری حقوق اور دعوؤں کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔

مشترکہ مشقوں میں فلپائن نے اپنا فریگیٹ انتونیو لونا، ہیلی کاپٹرز اور لڑاکا طیارے تعینات کیے۔ جاپان نے پی-3 اورین طیارہ بھیجا جبکہ امریکا نے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس ڈیوے اور پی-8 پوسائیڈن طیارہ روانہ کیا ہے۔

مشقوں میں سمندر میں رسد کی فراہمی، مشترکہ فضائی گشت، فلائی بائی اور مواصلاتی جانچ کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ اس سے قبل فلپائن نے 15 اور 16 فروری کو امریکا اور آسٹریلیا کے ساتھ بھی اسی نوعیت کی مشقیں انجام دی تھیں، جس سے خطے میں سکیورٹی تعاون میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

Comments

200 حروف