BR100 Increased By (0.29%)
BR30 Increased By (0.37%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.50 Increased By ▲ 0.76 (1.34%)
BIPL 26.94 Decreased By ▼ -0.10 (-0.37%)
BOP 33.95 Increased By ▲ 0.27 (0.8%)
CNERGY 10.63 Increased By ▲ 0.82 (8.36%)
DFML 18.15 Decreased By ▼ -0.37 (-2%)
DGKC 209.50 Increased By ▲ 1.63 (0.78%)
FABL 99.50 Increased By ▲ 0.60 (0.61%)
FCCL 53.75 Increased By ▲ 0.23 (0.43%)
FFL 16.50 Decreased By ▼ -0.18 (-1.08%)
GGL 23.84 Increased By ▲ 0.27 (1.15%)
HBL 302.16 Decreased By ▼ -2.23 (-0.73%)
HUBC 219.25 Increased By ▲ 1.14 (0.52%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.14 (-1.31%)
KEL 7.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.68%)
LOTCHEM 29.87 Increased By ▲ 0.76 (2.61%)
MLCF 96.30 Increased By ▲ 0.80 (0.84%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 0.05 (0.02%)
PAEL 41.90 Increased By ▲ 0.07 (0.17%)
PIBTL 16.78 Increased By ▲ 0.28 (1.7%)
PIOC 297.01 Increased By ▲ 17.00 (6.07%)
PPL 220.44 Increased By ▲ 0.70 (0.32%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.30 Decreased By ▼ -1.19 (-1.11%)
SSGC 29.26 Increased By ▲ 0.33 (1.14%)
TELE 8.89 Increased By ▲ 0.13 (1.48%)
TPLP 12.56 Increased By ▲ 0.46 (3.8%)
TRG 60.26 Increased By ▲ 0.23 (0.38%)
UNITY 10.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.3%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستان کا سرحد پر افغان طالبان کی فائرنگ کا ’فوری، مؤثر جواب

  • وزارتِ اطلاعات کے مطابق چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹرز میں فائرنگ کا تبادلہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے روز خیبر پختونخوا میں پاکستان اور افغانستان سرحد کے مختلف مقامات پر افغان طالبان کی جانب سے مبینہ بلاوجہ فائرنگ کے جواب میں ’فوری اور موثر جواب‘ دیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان نے ’’غلط اندازہ لگا کر خیبر پختونخوا میں پاکستان اور افغانستان سرحد کے متعدد مقامات پر بلاوجہ فائرنگ کی، جس کا فوری اور مؤثر جواب پاکستان کی سکیورٹی فورسز دے رہی ہیں۔“

فائرنگ کا تبادلہ چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹرز میں ہوا، جہاں پاکستانی فورسز نے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

وزارتِ اطلاعات نے کہا ہے کہ ”ابتدائی رپورٹوں سے افغان جانب بھاری جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے اور متعدد چوکیاں اور ساز و سامان تباہ ہوئے ہیں۔ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔“

سیکورٹی ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کے دوران درست نشانہ بازی کی، جس میں چترال سیکٹر میں طالبان کی ایک چیک پوسٹ اور باجوڑ کے علاقے ناوگئی میں دو افغان پوسٹیں تباہ کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جس کے نتیجے میں جنگجو پسپا ہونے پر مجبور ہوئے۔

سیکورٹی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج سرحد کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں اور کسی بھی مزید جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گی۔

حالیہ مہینوں میں سرحد پار عسکریت پسندی اور بار بار سیکورٹی کے واقعات کے خدشات کے باعث پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

200 حروف