BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی نے شریعت معیار سخت کر دیے، اسلامک اسکریننگ عالمی بینچ مارکس سے ہم آہنگ

  • ان کا مقصد شریعت کے مطابق کیپیٹل مارکیٹ انسٹرومنٹس پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنانا ہے، ایس ای سی پی
شائع February 26, 2026 اپ ڈیٹ February 26, 2026 02:35pm

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پی ایس ایکس-کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس کے لیے شریعت اسکریننگ کے معیارات مزید سخت کر دیے ہیں اور غیر مطابقت رکھنے والے قرض کا کل اثاثوں سے تناسب 37 فیصد سے کم کر کے 33 فیصد کر دیا ہے۔

ایس ای سی پی نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ یہ ترامیم بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ ہیں اور ان کا مقصد شریعت کے مطابق کیپیٹل مارکیٹ انسٹرومنٹس پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔

نظرثانی شدہ معیار کے تحت شریعت کمپلائنس ریٹنگ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت اہل کمپنیوں کو تین، چار یا پانچ اسٹار ریٹنگ دی جائے گی تاکہ شفافیت بڑھے اور سرمایہ کار کمپلائنس کی سطح کا بہتر اندازہ لگا سکیں۔

مزید برآں، پی ایس ایکس-کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس کے لیے شریعت کے مطابق کمپنیوں کی فہرست جاری کی جائے گی جس پر شواہد کی بنیاد پر نظرثانی کی درخواست دینے کے لیے پانچ ورکنگ ڈیز کی مہلت ہو گی۔

نئی لسٹ ہونے والی کمپنیوں کی عبوری شمولیت کے لیے بھی ایک طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے، جو اسکریننگ اور کے ایم آئی انڈیکس کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہو گا۔

ایس ای سی پی نے پی ایس ایکس کو مزید بہتری پر غور کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، جن میں غیر مطابقت رکھنے والی سرمایہ کاری کا کل اثاثوں سے تناسب 33 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کرنا، سہ ماہی بنیادوں پر انڈیکس اپڈیٹس اور ڈیٹا کلیکشن کو خودکار بنانا شامل ہے۔

شریعہ گورننس ریگولیشنز 2023 کے تحت شریعت کے مطابق سیکیورٹیز کی اسکریننگ کے طریقہ کار کے لیے ایس ای سی پی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔ اسی سلسلے میں پی ایس ایکس، المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ اور میزان بینک لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر پی ایس ایکس-کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس کا طریقہ کار پیش کیا تھا جسے مئی 2024 میں منظوری دی گئی۔

یہ فیصلہ پوسٹ 2027 فنانشل سیکٹر اسٹریٹیجی کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کیا گیا جس کی صدارت فنانس سیکریٹری نے کی۔ اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے مطابق اقدامات کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا گیا اور پاکستان کے مالیاتی نظام کو سود سے پاک فریم ورک میں منتقل کرنے کی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

ایس ای سی پی کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے زیر نگرانی شعبوں کو شریعت کے مطابق ماڈلز میں منتقل کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کرے اور 2027 کے بعد کی حکمت عملی وضع کرے تاکہ اس منتقلی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

بیان کے مطابق اسلامی انڈیکسز میں بہتری ایس ای سی پی کے اسٹریٹیجک ایکشن پلان 2024-26 کا حصہ ہے جس کا مقصد تمام ریگولیٹڈ شعبوں میں اسلامی فنانس کو فروغ دینا ہے۔

یہ اقدامات وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے اور آئین کی شق 38(1)(f) سے متعلق 26ویں آئینی ترمیم کے تحت جاری عمل درآمد کا حصہ ہیں، جس کے مطابق دسمبر 2027 تک مرحلہ وار مالیاتی نظام سے ربا کا خاتمہ کیا جانا ہے۔

ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ نظرثانی شدہ فریم ورک اسلامی کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی میں معاون ثابت ہو گا، باخبر سرمایہ کاری کے فیصلوں کو فروغ دے گا اور لسٹڈ کمپنیوں کو شریعت کے مطابق کیپیٹل اسٹرکچر اختیار کرنے کی ترغیب دے گا۔

Comments

200 حروف