BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

امریکی ٹیرف پر غیر یقینی، محفوظ سرمایہ کاری کی طلب بڑھنے سے سونا مہنگا ہوگیا

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 5,174.76 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بدھ کے روز اضافہ دیکھا گیا، جب ایشیائی تجارت کے دوران سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی جانب متوجہ ہوئے۔ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے صدر ٹرمپ کے متعدد ٹیرف اقدامات کالعدم قرار دیے جانے کے بعد امریکی تجارتی پالیسی سے متعلق ابہام بڑھ گیا ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 5,174.76 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ گزشتہ سیشن میں سونا ایک فیصد سے زائد گر گیا تھا کیونکہ سرمایہ کاروں نے تین ہفتوں کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد منافع سمیٹا تھا۔ اپریل ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 5,192.20 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتے رہے۔

امریکہ نے منگل سے عارضی طور پر 10 فیصد عالمی درآمدی ٹیرف کا نفاذ شروع کیا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق اسے 15 فیصد تک بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت نے تجارتی پالیسی کے حوالے سے مزید غیر یقینی پیدا کر دی ہے۔

ادھر فیڈرل ریزرو کے دو عہدیداروں نے عندیہ دیا ہے کہ فی الحال شرح سود میں فوری تبدیلی کا امکان نہیں۔ مارکیٹس کو توقع ہے کہ رواں برس تین مرتبہ 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کی جا سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امریکی مالیاتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق خدشات برقرار رہے تو سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔ تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا 5,140 ڈالر کی سپورٹ سطح کے قریب مستحکم ہو سکتا ہے جبکہ 5,205 ڈالر کی مزاحمتی حد عبور کرنے کی صورت میں قیمت 5,221 سے 5,244 ڈالر کی حد تک جا سکتی ہے۔

دوسری قیمتی دھاتوں میں چاندی ایک فیصد اضافے سے 88.23 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 2.1 فیصد اضافے سے 2,212.72 ڈالر اور پیلیڈیم 1.4 فیصد بڑھ کر 1,793.68 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

Comments

Comments are closed.