BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

اسرائیل کا مغربی کنارے سے الحاق، برازیل، فرانس، اسپین، ترکیہ سمیت دیگر ممالک کی مذمت

  • بیان پر سعودی عرب، مصر، قطر کے علاوہ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہان نے بھی دستخط کیے۔
شائع اپ ڈیٹ

برازیل، فرانس، اسپین، ترکیہ اور دیگر کئی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کے حالیہ فیصلوں کی سخت مذمت کی ہے جن کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی غیر قانونی کنٹرول میں غیر معمولی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ترکیہ کے وزارت خارجہ کی جانب سے پیر دیر گئے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ تبدیلیاں وسیع نوعیت کی ہیں، فلسطینی زمین کو اسرائیلی ’ریاستی زمین‘ کے طور پر دوبارہ درجہ بندی کرنا، غیر قانونی آباد کاری کی رفتار کو تیز کرنا اور اسرائیلی انتظامیہ کو مزید مضبوط کرنا شامل ہے۔

بیان پر سعودی عرب، مصر، قطر کے علاوہ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہان نے بھی دستخط کیے۔

اسرائیلی کابینہ نے 15 فروری کو مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول مضبوط کرنے اور آبادکاروں کے لیے زمین خریدنا آسان بنانے کے مزید اقدامات کی منظوری دی تھی، جسے فلسطینیوں نے عملی طور پر الحاق قرار دیا۔

مقبوضہ مغربی کنارہ وہ علاقے ہیں جو فلسطینی مستقبل کی آزاد ریاست کے لیے چاہتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر اسرائیلی فوجی کنٹرول میں ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں محدود فلسطینی خودمختاری مغربی مدد یافتہ فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ آبادیاں اور ان کے فروغ کے لیے کیے جانے والے فیصلے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ناقابل قبول عملی الحاق“ کی طرف ایک قدم ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور خطے میں کسی بھی معنی خیز انضمام کے امکانات کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

عالمی برادری نے زور دیا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے معیار کے مطابق اپنی پالیسیوں میں فوری تبدیلی لانی چاہیے تاکہ مشرق وسطی میں دیرپا امن اور استحکام ممکن ہو سکے۔

Comments

200 حروف