BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

جنوبی کوریا کا روسی سفارتخانے سے ”فتح ہماری ہوگی“ کا بینر ہٹانے کا مطالبہ

  • یہ تقریباً پندرہ میٹر لمبا بینر روسی پرچم کے رنگوں میں تیار کیا گیا تھا اور روسی زبان میں لکھا گیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

جنوبی کوریا نے روسی سفارتخانے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیول میں لگے ہوئے بڑے بینر کو ہٹا دے جس پر لکھا تھا ”فتح ہماری ہوگی“، اور یہ اقدام یوکرین پر روس کے حملے کی چوتھی سالگرہ سے چند دن قبل سامنے آیا۔

جنوبی کوریا کے وزارتِ خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے سفارتخانے کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ روس نے کوئی جواب دیا یا نہیں۔

یہ تقریباً پندرہ میٹر لمبا بینر روسی پرچم کے رنگوں میں تیار کیا گیا تھا اور روسی زبان میں لکھا گیا تھا، جو مرکزی سیول میں سفارتخانے کی دیوار پر لگایا گیا تھا۔ وزارتِ خارجہ نے بیان میں دوبارہ موقف دہرایا کہ روس کا یوکرین پر حملہ غیر قانونی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان عسکری تعاون بند ہونا چاہیے کیونکہ یہ جنوبی کوریا کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور سکیورٹی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

اس ماہ کے اوائل میں روسی سفیر جورجی زینوویو نے شمالی کوریا کی افواج کے روس کے کورسک علاقے میں لڑائی میں کردار کی تعریف کی تھی۔ 2024 میں روس کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت شمالی کوریا نے تقریباً 14,000 فوجی بھیجے، جن میں سے 6,000 سے زائد ہلاک ہوئے۔

روسی سفارتخانے سے فوری طور پر تبصرہ حاصل نہیں ہو سکا، کیونکہ فون پر خودکار پیغام میں بتایا گیا کہ یہ عوامی تعطیل کی وجہ سے بند ہے۔

Comments

Comments are closed.