BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

برلن فلم فیسٹیول اختتام پذیر، غزہ تنازع چھایا رہا

  • منگل کو فلم انڈسٹری کے درجنوں شخصیات بشمول اداکار ہاویر بارڈیم اور ٹلڈا سوینٹن نے کھلا خط جاری کیا
شائع اپ ڈیٹ

76واں برلن فلم فیسٹیول ہفتے کو 10 روزہ پروگرام کے بعد اختتام پذیر ہوا، جسے اس کے ڈائریکٹر نے طوفانی سمندر قرار دیا، جو تنازع غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر بحث کی وجہ سے پیدا ہوا اورمقابلے میں شامل 22 فلموں پر ہونے والی بحث کے دوران چھایا رہا۔

فیسٹیول کے آغاز پر یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب جیوری کے صدر وِم وینڈرز نے جرمن حکومت کی اسرائیل کی حمایت کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا: ’’ہم واقعی سیاست کے میدان میں داخل نہیں ہو سکتے۔‘‘ انہوں نے اسی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ فلموں میں دنیا بدلنے کی طاقت ہے مگر یہ سیاست سے مختلف انداز میں ہوتی ہے۔

ان کے اس جواب پر شدید غصہ پایا گیا۔ ایوارڈ یافتہ بھارتی ناول نگار اروندھتی رائے، جو 1989 کی اپنی فلم کی بحال شدہ ورژن پیش کرنے والی تھیں، نے اس پروگرام سے دستبرداری کا اعلان کیا اور وینڈرز کے الفاظ کو ناقابلِ قبول اور حیران کن قرار دیا۔

منگل کو فلم انڈسٹری کے درجنوں شخصیات بشمول اداکار ہاویر بارڈیم اور ٹلڈا سوینٹن نے کھلا خط جاری کیا، جس میں برلن فیسٹیول کی فلسطینی نسل کشی پر خاموشی اور اسرائیل کے خلاف موقف رکھنے والے فنکاروں کیخلاف سنسرشپ کے الزامات لگائے گئے۔

ڈائریکٹر ٹریشیا ٹٹل نے ان الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ کچھ دعوے غلط معلومات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے ہفتے کو انڈیپنڈنٹ جیوری کے ایوارڈز کے موقع پر گزشتہ 10 روز کو طوفانی سمندر قرار دیا۔

میکسیکن ڈائریکٹر فرناندو ایمبکی، جن کی فلم ’’Moscas‘‘ مقابلے میں تھی، نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں غزہ میں 17 ہزار سے زیادہ بچے مارے گئے ہیں اور تمام حکومتوں اور اداروں سے آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔

اس دوران فلمیں بھی توجہ کا مرکز رہیں، جن میں اینتھونی چن کی ’’We Are All Strangers‘‘ اور آسٹریائی ڈائریکٹر مارکس شلینزر کی بلیک اینڈ وائٹ ڈراما ’’Rose‘‘ شامل تھیں، جنہیں ناظرین نے سراہا۔

Comments

200 حروف