BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: عدالت/ ایس ای سی پی سے منظور شدہ انضمام پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم

  • پراپرٹی کے انتقال پر عائد اسٹامپ ڈیوٹی کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں جاری کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

حکومتِ پنجاب نے کمپنیز ایکٹ 2017 کی دفعات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) یا کسی بھی عدالت کے حکم سے منظور شدہ انضمام (مرجرز) اور سکیم آف ارینجمنٹ کے نتیجے میں پراپرٹی کے انتقال پر عائد اسٹامپ ڈیوٹی کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسکیم آف ارینجمنٹ کے نتیجے میں پراپرٹی کے انتقال پر عائد اسٹامپ ڈیوٹی کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ (راولپنڈی بنچ) کے فیصلے کے نتیجے میں جاری کیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن اور جسٹس ملک جاوید اقبال وائیں پر مشتمل بینج نے ایک کارپوریٹ کیس میں یہ جائزہ لیا کہ آیا حکومتِ پنجاب عدالت یا ایس ای سی پی سے منظور شدہ مرجر اسکیموں پر اسٹامپ ڈیوٹی عائد کر سکتی ہے یا نہیں۔

کیس کی سماعت کے دوران ایس ای سی پی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کمپنیز ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں رجسٹرڈ دفاتر رکھنے والی کمپنیوں کو عدالت یا ایس ای سی پی سے منظور شدہ مرجرز یا اسکیم آف ارینجمنٹ کے نتیجے میں جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی سے استثنا حاصل ہے۔

تاہم صوبوں میں اس شق کا اطلاق متعلقہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے نوٹیفکیشن یا قانون سازی کے بعد ہی ممکن ہوتا ہے۔

عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ایس ای سی پی کو اس معاملے پر مشاورت کی ہدایت کی۔

اس حوالے سے متعدد اجلاسوں میں غور و خوض کے بعد حکومتِ پنجاب نے عدالت یا ایس ای سی پی سے منظور شدہ مرجرز یا سکیم آف ارینجمنٹ کے نتیجے میں ہونے والی جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی سے استثنا کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی قانون وفاقی دائرہ اختیار میں آتا ہے جبکہ سٹامپ ڈیوٹی صوبائی اختیار ہے۔

قانون کے اس فرق کی وجہ سے پنجاب میں تنظیمِ نو (ری اسٹرکچرنگ) اور مرجرز کرنے والی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

اس استثنا سے کمپنیوں کی ری اسٹرکچرنگ کے معاملات آسان ہوں گے، اخراجات میں کمی ہو گی اور صوبے میں کارپوریٹ تنظیمِ نو، سرمایہ کاری اور کاروباری ترقی کو فروغ ملے گا۔

ایس ای سی پی نے حکومتِ پنجاب کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کارپوریٹ شعبے کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔ کمیشن اس حوالہ سے بروقت رہنمائی فراہم کرنے پر عدالت کا بھی مشکور ہے۔

Comments

200 حروف