BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

رمضان 2026 کا آغاز خوشگوار اور اختتام گرم ہوگا، این ڈی ایم اے کی پیش گوئی

  • ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران موسم خوشگوار رہنے کی توقع
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر ( این ای او سی ) نے ماہ رمضان المبارک کے دوران متوقع موسمی حالات کے حوالے سے پیش گوئی جاری کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق رمضان 2026 کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر خوشگوار موسم کی توقع ہے، اور دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے، جبکہ راتیں نسبتاً ٹھنڈی رہیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی اور مغربی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں راتیں سرد رہیں گی۔

دوسرے عشرے میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ باڈی نے کہا ہے کہ موسم قدرے گرم ہونے کی امید ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ شمالی علاقوں، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار کے علاقے میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تیسرے عشرے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے، شمالی پاکستان اور وسطی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رمضان المبارک کے اختتام تک جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے عوام اور متعلقہ اداروں کو موسم کی متوقع صورتحال اور ممکنہ خطرات کے بارے میں ممکنہ نقصانات سے بروقت پیشگی اطلاعات فراہم کی جا رہی ہیں۔

دریں اثناء پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ منگل کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور ژالہ باری کی اطلاع ملی ہے۔

بارش کے بعد شہر میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، یونیورسٹی روڈ، اورنگی ٹاؤن، سائٹ ایریا اور بفر زون سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ اس دوران اسکیم 33 اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی بارش کے دوران ژالہ باری ہوئی۔

Comments

200 حروف