BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار ہو گیا

  • کے الیکٹرک کی شہریوں کو دوران برسات برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کی ہدایت
شائع February 17, 2026 اپ ڈیٹ February 17, 2026 05:16pm

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق منگل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش اور ژالہ باری (اولے پڑنے) کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ۔ گلستانِ جوہر، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، یونیورسٹی روڈ، اورنگی ٹاؤن، سائٹ ایریا اور بفر زون سمیت متعدد علاقوں میں بارش ہوئی۔

دریں اثنا اسکیم 33 اور اس کے گردونواح میں بارش کے دوران ژالہ باری بھی دیکھی گئی۔

ملیر ہالٹ، رفاع عام سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی شہر کے مختلف حصوں میں آج شام تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ غیر قانونی کنکشنز (کنڈوں) کا استعمال جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ بارش کے موسم میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ ان تجویز کردہ حفاظتی اقدامات کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ حفاظتی اقدام کے طور پر بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک اس وقت صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور فیلڈ اسٹاف ہائی الرٹ پر ہے۔

Comments

200 حروف