BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

کراچی میں آج شام اور کل بارش کی پیشگوئی

  • شہرِ قائد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات
شائع اپ ڈیٹ

محکمہ موسمیات نے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر پیر کی شام اور منگل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ شہرِ قائد میں معمول سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے، جس کے باعث بعض اوقات حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (شام یا رات) اور کل کے دوران دادو، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور اور کراچی ڈویژن میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا، جس کے اثرات سندھ سمیت دیگر علاقوں تک پھیلیں گے۔ اس سسٹم کے تحت کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اگلے دو روز کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 30 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی توقع ہے۔ بالائی علاقوں میں خنک ہوائیں چلنے اور درجہ حرارت میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ اس سے قبل 14 فروری کو بھی محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر کی شام پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث 16 فروری کی رات سے 17 فروری تک کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔

Comments

200 حروف