BR100 Increased By (0.07%)
BR30 Increased By (0.05%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Increased By ▲ 0.28 (0.5%)
BIPL 24.87 Increased By ▲ 0.24 (0.97%)
BOP 30.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.08 (-0.62%)
DFML 18.04 Increased By ▲ 0.55 (3.14%)
DGKC 187.00 Decreased By ▼ -0.22 (-0.12%)
FABL 93.53 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 51.84 Increased By ▲ 0.19 (0.37%)
FFL 14.50 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 303.45 Decreased By ▼ -0.33 (-0.11%)
HUBC 199.25 Increased By ▲ 0.29 (0.15%)
HUMNL 9.86 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.54 Increased By ▲ 0.37 (1.41%)
MLCF 90.97 Decreased By ▼ -0.26 (-0.28%)
OGDC 314.37 Increased By ▲ 0.98 (0.31%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 238.05 Decreased By ▼ -1.57 (-0.66%)
PPL 220.97 Decreased By ▼ -0.39 (-0.18%)
PRL 91.62 Increased By ▲ 0.40 (0.44%)
SNGP 90.87 No Change ▼ 0.00 (0%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.01 (-0.13%)
TPLP 12.68 Increased By ▲ 0.12 (0.96%)
TRG 55.85 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

برٹش کولمبیا میں فائرنگ سے ہلاکتیں،کینیڈا کے وزیراعظم نے یورپ کا دورہ معطل کر دیا

  • مارک کارنی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ بدھ سے اتوار تک جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی عالمی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے برٹش کولمبیا کے دور دراز علاقے ٹمبلر رج میں پیش آنے والے مہلک فائرنگ کے واقعے کے بعد میونخ سیکیورٹی کانفرنس کا اپنا مجوزہ دورہ معطل کر دیا ہے۔ وزیرِاعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ المناک واقعے کے پیش نظر وزیرِاعظم فی الحال بیرونِ ملک سفر نہیں کریں گے۔

مارک کارنی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ بدھ سے اتوار تک جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی عالمی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں عالمی رہنما اہم سلامتی اور خارجہ پالیسی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ تاہم تازہ پیش رفت کے بعد انہوں نے ملک میں رہنے اور صورتحال کی نگرانی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

برٹش کولمبیا میں ہونے والے فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے میں مجموعی طور پر نو افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے سات کو ایک اسکول میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور مقامی کمیونٹی شدید صدمے میں ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی سطح پر سیکیورٹی اور عوامی تحفظ کے اقدامات کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Comments

Comments are closed.